ملتان : ملتان میں آئے روز چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہری 6تولے طلائی زیورات، 3 لاکھ روپے نقدی سے محروم، مقدمہ درج ہونے کے باوجود تھانہ بی زیڈ ملزمان کی گرفتاری اور مال برآمدگی نہیں کرواسکی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ طارق آباد کے رہائشی متاثرہ شہری محمد احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے فیملی سمیت کزن کی شادی پر اندرون شہر گئے ہوئے تھے جب دوسرے دن اپنے گھر پہنچے تو پتہ چلا کہ گھر میں نا معلوم افراد نے گھس کر تالے توڑ کر الماری میں تین لاکھ روپے کی نقدی اور چھ تولے طلائی زیورات چوری کرلئے ہیں۔علاقہ مکین گواہ محمد آصف اور فیصل آگئے اسی دوران میں نے 15 بھی کی اور تھانہ بی زیڈ میں مقدمہ بھی درج کرایا گیا مگر افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ مقامی تھانہ پولیس نے مال برآمدگی کی کاروائی کی بجائے خاموشی اختیار کر لی ہے اور میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں انہوں نے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب ، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ، آر پی او ملتان ، سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے گھر سے چوری کیا گیا مال برآمد کرایا جائے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے کیونکہ یہی میری جمع پونجی تھی اور اب میں معاشی طور پر شدید پریشانی سے دوچار ہوں۔