بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ہاسٹل کے نظام کو مزید فعال اور سہولیات سے بھرپور بنانے کے لیے اجلاس،،صدارت پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد نےکی
ملتان (صفدربخاری سے ) بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ہاسٹل کے نظام کو مزید فعال، محفوظ اور سہولیات سے بھرپور بنانے کے لیے ہاسٹل وارڈنز کی کاوش کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں ماہر تعلیم چیئرمین ہال کونسل بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد کی زیر صدارت اجلاس میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ہاسٹل امور پر غور و فکر اور جامعہ حکمت عملی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں ہاسٹل وارڈنز پروفیسر ڈاکٹر طاہر قریشی، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد، ڈاکٹر رانا قدیر، ڈاکٹر کامران اشفاق، ڈاکٹر عمار زیدی، پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ کوثر، پروفیسر ڈاکٹر عذرا یاسمین، پروفیسر ڈاکٹر سفینہ ناز، ڈاکٹر ریحانہ اقبال اور ڈاکٹر سمیرہ رسول نے شرکت کی بعدازاں وارڈن قاسم ہال ڈاکٹر حامد منظور اور سپرنٹنڈنٹ قاسم ہال ڈاکٹر محمد عبیداللہ نے شرکاء کو ہاسٹل کا دورہ کروایا اور ہاسٹل میں دستیاب سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی اور ہاسٹل انتظامیہ کی جانب سے ایم فل، پی ایچ ڈی اور غیر ملکی طلباء کو فراہم کی جانے والی معیاری سہولیات کو سراہا اور قاسم ہال انتظامیہ کی کاوشوں کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔







































Visit Today : 358
Visit Yesterday : 369
This Month : 11564
This Year : 59400
Total Visit : 164388
Hits Today : 12637
Total Hits : 822736
Who's Online : 7





















