پروفیسر آف آکنامکس ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول صاحبہ کے بڑے بھائی ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ بقضائے الہی انتقال فرما گئے تھے،،اُنکی روح کو ایصالِ ثواب کیلئےقرآن خوآنی و دُعا ئیہ تقریب کا انعقاد
ملتان(صفدربخاری سے) بی زیڈ یو میں شعبہ سپورٹس سائنسز کی چئیرپرسن و پروفیسر آف آکنامکس ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول صاحبہ کے بڑے بھائی ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ جو کہ بقضائے الہی سے24اپریل بروز جمعتہ المبارک کو انتقال فرما گئے تھے اُنکی روح کو ایصالِ ثواب کیلئے سپورٹس سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول صاحبہ کے (ایم فِل ) کے سٹوڈنٹ ملک ارشد جمشید نے منگل کی صبح محفلِ قرآن خوآنی و دُعا ئیہ تقریب کا نہایت خوبصورت انعقاد و تمام ترانتظامات کئے جس میں لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا۔تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبران، طلباء و طالبات، اور دیگر عملے نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر مظہر، ڈاکٹر عامر نواز، ڈاکٹر سفینہ ناز، ڈاکٹر انیلا حمید، ڈاکٹر میمونہ،ڈاکٹر عذرا، ڈاکٹر
سعادت مجید، ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر مہرین، ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر تراب الحسن، اور ڈاکٹر ریحان گیلانی سمیت کئی معزز اساتذہ شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا اور نعتِ رسولِ مقبول پڑھی گئی، جس کے بعد محفل کا با قاعدہ آغاز قاری غلام حبیب سعیدی خطیبِ مرکزی جامع مسجد ملتان نے موضوع ِموت پر مختصر مگرکمال بیان کیا بعد ازیں متوفی کی مغفرت و درجات کی ُبلندی، اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔ اختتام پر شرکاء کے لیے وسیع لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا محفلِ نقیب کےفرائض(آرگنائزرمحفل )ارشد ملک نےانجام دیے۔ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول صاحبہ نے تمام شرکاء کی جانب سے نہایت دکھی دل کے ساتھ تعزیت قبول کی اور شرکاء کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔







































Visit Today : 422
Visit Yesterday : 369
This Month : 11628
This Year : 59464
Total Visit : 164452
Hits Today : 13584
Total Hits : 823682
Who's Online : 2





















