بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی ایئر فورس کے دو طیاروں سمیت ایک رافیل طیارے کو بھی گرایا: ذرائع
اسلام آباد : بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی ایئر فورس کے دو طیاروں کو گرادیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی دشمن کے طیاروں کے ساتھ زبردست ڈاگ فائٹ ہوئی جس میں پاکستان کے شاہینوں نے اپنی برتری کو ثابت کیا ۔ پہلے ایک طیارے کو گرایا گیا لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد دوسرے طیارے کو بھی ڈھیر کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے ایک رافیل طیارے کو بھی گرایا گیا ہے۔ یہ وہی طیارہ ہے جس کو فرانس سے امپورٹ کرکے مودی سرکار سمجھ رہی تھی کہ اب وہ پاکستانی قوم کے جذبے پر قابو پاسکتی ہے، لیکن شاہینوں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ فضا کے بادشاہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رافیل طیارے کو جس پاکستانی فائٹر جیٹ نے نشانہ بنایا ہے وہ جے 10 سی ہے۔







































Visit Today : 358
Visit Yesterday : 369
This Month : 11564
This Year : 59400
Total Visit : 164388
Hits Today : 12668
Total Hits : 822766
Who's Online : 6





















