ملتان میں سرائیکستان نوجوان تحریک کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ،،پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے
ملتان (صفدربخاری سے) سرائیکستان نوجوان تحریک نے چیئرمین مہر مظہر عباس کات کی قیادت میں چوک کمہارانوالہ پر بھارتی جارحیت کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے روڑ بند کر کے بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی مودی کی بربادی تک جنگ رہے گی اور پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کی فلک شگاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے پینافلیکس اٹھا رکھا تھا جس پر پاک فوج قدم بڑھاؤ انڈیا کو مٹاؤ ساری قوم تمہارے ساتھ ہے کے نعرے درج تھے ۔مظاہرین سے سرائیکی راہنماوں مہر مظہر کات ،سبطین خان لنگاہ،شعیب نواز بلوچ،شریف خان لشاری ،حسنین پنہا اور گل حسن سومرو نے خطاب کیا۔سرائیکی راہنماؤں نے کہا کہ ہم بھارتی جارحیت کی مزمت کے ساتھ ساتھ انڈیا کی مرمت بھی کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے پاک فوج سرائیکی وسیب کے نوجوانوں کو موقع دے اور بارڈرز تک رسائی دے تاکہ ہم اپنے وطن کے دفاع کے لیے حق ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر پورا یقین ہے وہ بھارت کو ایسا سبق سکھائے گی کہ وہ آئندہ کبھی ایسی حرکت کرنے کا سوچے گا بھی نہیں اور ہماری فوج اب انڈیا کے اندر گھس کر مارے گی ۔مظاہرے میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔






































Visit Today : 382
Visit Yesterday : 369
This Month : 11588
This Year : 59424
Total Visit : 164412
Hits Today : 13176
Total Hits : 823274
Who's Online : 3





















