بھارتی افواج کے پاکستان پر حملے کے خلاف ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان کی ایک پُرجوش اور ولولہ انگیز ریلی
ملتان: ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان کی جانب سے بھارت کی جارحیت کے خلاف عظیم الشان پرامن پاک فوج زندہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ بھارتی افواج کے پاکستان پر حملے کے خلاف ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان نے ایک پُرجوش اور ولولہ انگیز ریلی نکالی، جس میں تاجروں، سماجی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ریلی کی قیادت صدر ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان محمد سلمان خان خوگانی نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، لیکن اگر دشمن نے جنگ مسلط کی تو یہ قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو کر دشمن کو ایسا جواب دے گی کہ تاریخ یاد رکھے گی۔ مسلمان جذبہ جہاد سے لبریز بیٹھے ہیں اور اپنی فوج کے ایک اشارہ کاں انتظار کررہے ہیں تاکہ میدان جہاد میں اتر سکیں۔جبکہ شیخ محمد فیصل رحمن (جنرل سیکرٹری ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان) نے کہا کہ مودی سن لے! یہ قوم اب جاگ چکی ہے، اور تمہارے ظلم کا حساب چکانے کا وقت قریب ہے۔ پاکستانی فوج اب بھارت سے بھرپور انتقام لے گی اور کشمیر میں جو اس نے خون کی ہولی کھیلی تھی اسکا بھی حساب لے گی۔ مودی تیار ہوجائے جلد وہ اڈیالہ جیل میں سلاخوں کے پیچھے چکی پیستے ہوئے نظر آئے گا۔ اس موقع پر پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری (میڈیا ایڈوائزر) نے کہا کہ غزو? ہند کا آغاز تم نے کیا، انجام ہم لکھیں گے۔ ان شآئاللہ پاک فوج ہی وہ فوج ہے جو حضرت امام مہدی علیہ السلام کی فوج بنے گی۔ تمام پاکستانی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس وقت تمام مسلم ممالک کو پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے کیونکہ اگر ان تمام مسلم ممالک میں کوی ایٹمی طاقت ہے تو وہ صرف ملک پاکستان ہے۔ پاکستان کی بقاء پاک فوج کی وجہ سے ممکن ہے۔ ہم اپنے گھروں، دوکانوں، بازاروں اور سڑکوں پر اطمینان سے روز مرہ کے کام اس لئے کر پا رہے ہیں کہ پاک فوج کے نوجوان سرحدوں پر اپنی جانیں قربان کر کے ہماری حفاظت کررہے ہیں۔ اب یہ پورا خطہ پاکستان کے پرچم تلے ہوگا اور اسلام کا علم بلند کیا جائے گا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم بابری مسجد بھی آزاد کروائینگے اور دہلی کے لال قلعے پر پاکستانی پرچم بھی سربلند کرینگے۔ اس موقع پر محمد وحید بھٹہ (سینیئر نائب صدر) نے کہا کہ ہم میزائلوں سے نہیں ڈرتے، ایمان ہمارا ہتھیار ہے!محمد ندیم نذیر (نائب صدر) نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی خدمات لازوال ہیں۔ محمد ماجد گل ودھک (فنانس سیکرٹری) نے کہا کہ ہم مالی طور پر اپنی فوج کی مدد کرتے رہیں گے تاکہ وہ ملک پاکستان اور اس میں بسنے والی عوام کی حفاظت کرسکے۔ محمد عمران قریشی (جوائنٹ سیکرٹری) نے کہا کہ اب افواج پیچھے ہوں گی اور یہ قوم آگے بڑھے گی اور بھارت کو شکست دے کر دم لے گی۔اس موقع پر شیخ محمد عدنان، مدثر محمود، محمد مسعود بشیر، شیخ محمد محسن امین، خواجہ محمد انور ودیگر شریک افراد نے شرکت کی۔ریلی میں شرکاء نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور نعرے بلند کیے: مودی ہوش کے ناخن لو!” پاکستان زندہ باد! افواجِ پاکستان پائندہ باد!” اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو ہر دشمن کے شر سے محفوظ رکھے، اور ہمیں اتحاد، حوصلہ اور قربانی کا جذبہ عطا فرمائے۔







































Visit Today : 358
Visit Yesterday : 369
This Month : 11564
This Year : 59400
Total Visit : 164388
Hits Today : 12630
Total Hits : 822728
Who's Online : 7





















