بزدلانہ بھارتی حملہ اور پاکستان کی جرات کی مثال

تحریر: شہگی پیرزادہ

رات کی تاریکی میں جب بہاولپور کے شہری معمول کے مطابق زندگی کے معمولات میں مصروف تھے اتب بھارتی جنگی جنون نے ایک بار پھر اپنے بدنما چہرے کو بے نقاب کیا انڈین ایئر فورس نے نہ صرف بہاولپور کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا بلکہ راولپنڈی مریدکے اور دیگر مقامات پر بھی حملوں کی کوشش کی یہ حملے انڈیا کی شکست خوردہ ذہنیت بزدلانہ چالاکی اور خطے میں بدامنی پھیلانے کی پرانی روش کا ایک اور ثبوت تھے
لیکن جیسے ہی دشمن نے بزدلی کا مظاہرہ کیا ویسے ہی پاکستان نے اپنی غیرت چابکدستی اور عسکری بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے فوری اور مؤثر جواب دیا۔ پاک فضائیہ نے نہ صرف بھارتی رافیل طیاروں کا تعاقب کیا بلکہ دشمن کے دو اہم جنگی طیارے مار گرائے ان میں ایک جدید رافیل اور دوسرا دراندازی کرنے والا SU-30 طیارہ شامل تھا ان طیاروں کی تباہی نے یہ پیغام دیا کہ پاکستان کی فضاؤں میں دشمن کی ایک پر بھی پرواز نہیں ہو سکتی
یہ واقعہ اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ پاکستانی افواج چاہے وہ بری ہوں بحری ہوں یا فضائی اپنی قوم کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں ہمارے بہادر سپاہی اور ہوا باز اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک کی فضاؤں سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت پر معمور ہیں پوری قوم ان کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے
یہ حملہ صرف ایک جنگی کارروائی نہیں بلکہ ایک اخلاقی پستی اور انسانیت دشمنی کا آئینہ ہے بہاولپور جیسے پرامن شہر کے شہریوں کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی حکومت نہ صرف جنگی اصولوں بلکہ انسانی اقدار کو بھی روندنے پر تُلی ہوئی ہے
لیکن دشمن یہ یاد رکھے کہ پاکستان صرف ایٹمی طاقت نہیں بلکہ ایک باہمت، باوقار اور بیدار قوم بھی ہے ہم اپنے شہداء کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ہمارے جوابی اقدامات صرف دفاع نہیں بلکہ ایک واضح پیغام ہیں پاکستان کی طرف بڑھنے والا ہر ہاتھ، ہر طیارہ ہر میزائل نیست و نابود کر دیا جائے گا
آخر میں ہم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتے ہیں اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری کو ان حملوں کی واضح تفصیلات فراہم کرے تاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو پاکستانی عوام اہنی تمام افواج کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہیں

پاکستان پایندہ باد
پاک فوج زندہ باد