پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے: مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھارتی جارحیت پر اپنا سخت ردعمل جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے بلا اشتعال جارحیت کی گئی ہے، جس کے خلاف پاکستانی قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے حملے میں عام شہری معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے ایک روز قبل پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے کیے تھے جس میں 26 شہری شہید ہوئے، پاک فوج اور فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے گرائے، جبکہ ہیڈ کوارٹر اور کئی چیک پوسٹوں کو تباہ کیا ہے۔







































Visit Today : 358
Visit Yesterday : 369
This Month : 11564
This Year : 59400
Total Visit : 164388
Hits Today : 12658
Total Hits : 822756
Who's Online : 7





















