بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کر کے اپنی موت اور تباہی و بربادی کو دعوت دی ہے: جماعت اہلسنت پاکستان
اسلام آباد/لاہور/ملتان/فیصل آباد : بھارت نے بزدلانہ حملہ کر کے اپنی موت اور تباہی و بربادی کو دعوت دی ہے۔ بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کیے گئے حالیہ بزدلانہ حملے اور جارحیت ناقابلِ قبول، مذموم اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ نیز شہید ہونے والے نہتے شہریوں کا خون رائیگان نہیں جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی وصوبائی رہنماؤوں علامہ سید مظہر سعید کاظمی، پیر خالد سلطان قادری حاجی احسان الحق فریدی، الحاج حنیف طیب، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری،، علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی، صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی، پیرزادہ معاذ المصطفی قادری، پیر غلام قطب الدین صابری، علامہ عبدالرحیم سعیدی و دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن بھارت نے احمد پور شرقیہ کی عظیم روحانی، علمی و دینی درسگاہ مسجد سبحان پر حملہ کر کے اپنے اسلام دشمن عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اسی طرح مظفر آباد کے نواحی علاقے شاہی والی نلہ میں مسجد بلال اور کوٹلی کی مسجد عباس، مریدکے میں مسجد ام القری اور سیالکوٹ کے نواحی علاقے کوٹلی لوہاراں اور شکرگڑھ پر بھی حملے کیے گئے، جو بھارت کی طرف سے براہِ راست پاکستانی دینی تشخص پر حملے ہیں۔ مساجد اور عام شہریوں پر حملہ انتہائی بہیمانہ، بزدلانہ، ظالمانہ، شرمناک، مکارانہ اور احمقانہ ہے۔ بھارت نے اپنی تباہی و بربادی کو دعوت دے دی یے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے دراصل بھارتی لڑاکا طیاروں اور میزائلوں کے ذریعے کیے گئے۔ حملے کے بعد بھاگنے والے بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ کے شیر دل شاہینوں نے تعاقب کر کے مار گرایا۔ ہم پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قائدین جماعت اہلسنت پاکستان نے اپنے مشترکہ بیان میں موقف اختیار کیا کہ پاکستانی دفاعی افواج نے اپنے ملکی دفاع میں کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔ جبکہ بھارتی طیاروں کو گرانے والے تمام پاکستانی جہاز بحفاظت واپس آ چکے ہیں اور دنیا کو پیغام دے چکے ہیں کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت عالمی سطح پر واضح ہو چکا ہے کہ بھارتی طیارے اگر آئندہ بھی ایسا اقدام کریں گے تو ان کا حشر ایسا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آمدہ اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول (LoC) پر بھی دشمن کو بری طرح پسپا کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے چھکے چھڑا دیے ہیں۔ان مرکزی و صوبائی رہنماووں نے مزید کہا کہ کل ریاست پاکستان کی طرف سے مختلف بین الاقوامی و قومی میڈیا اداروں کو زمینی حقائق دکھانے کے لیے مختلف علاقوں میں لے جایا گیا تھا اور آج بھی بہاولپور میں عالمی میڈیا اور مقامی صحافیوں کو لے جایا جا رہا ہے، تاکہ انہیں مکمل حقائق سئ آگاہ کر کے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کیا جا سکے۔ جماعت اہلسنت پاکستان ان تمام اقدامات کی تائید کرتی ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کو بروقت، دلیری سے دشمن کو جواب دینے پر سلامِ سپاس اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت کو اب بخوبی اندازہ ہو گیا ہے کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے۔ ہم نہ صرف ایمان، اتحاد اور قربانی کی قوت سے لیس ہیں بلکہ ہر محاذ پر اپنے وطن کی عزت، دینی مراکز اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے متحد و تیار ہیں۔ دشمن کو باور رہنا چاہئے کہ ہم وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کریں گے۔







































Visit Today : 358
Visit Yesterday : 369
This Month : 11564
This Year : 59400
Total Visit : 164388
Hits Today : 12655
Total Hits : 822753
Who's Online : 7





















