ملتان: نظام مصطفی پارٹی کاہنگامی اجلاس صدرفہیم ممتازایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقدہواجس میں بھارت کےبزدلانہ حملے کی شدیدمزمت کی گئی۔نظام مصطفی پارٹی کےصدرفہیم ممتاز نےکہاکہ پاکستانی عوام پاک فوج کےساتھ متحدہوکرمنہ توڑجواب دےگی۔انہوں نےمزیدکہاہےکہ تمام سیاسی جماعتوں کاایک اہم اجلاس جلدازجلدبلایاجائےگاجس میں سیاسی حکمت عملی تیارہوگی۔اجلاس میں سیدقسورشاہ۔میاں سکندراحمدڈمر۔محمدسعیدجاوید۔خالدخان۔مسرت خان۔مبشرسیال۔غلام یزدانی۔محمدعرفان۔جاویداقبال۔اویس ممتاز۔محمدحبیب سیال دیگرکارکنان نےشرکت کی۔