ملتان (صفدربخاری سے) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی نے پراپرٹی و دیگر ٹیکسز کے مقررہ اہداف کو یقینی بنانے کے لیئے ہنگامی اقدامات کا آغاز کردیا ہے، ڈویژنل آفس میں تمام ای ٹی اوز سے میٹنگ کے دوران یہ ہدایت کی گئی ہے کہ رہائشی اور کمرشل ٹیکس نادہندگان کے خلاف تمام قانونی اقدامات کو بروے کار لاتے ہوئے واجب الاداء ٹیکس وصولی کو ہرممکن یقینی بنایا جائے تاہم ٹیکس نادہندگان کی سہولت کے لیئے یونٹس پر تین دن کی مہلت کا نوٹس چسپاں کرکے انہیں ٹیکس ادائیگی میں کوئی عذر باقی نہ رہے اگر اس تین روزہ مہلت کے دوران ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر بلاتفریق یونٹ سیل کردیا جائے اور کسی اثر رسوخ کو خاطر میں لائے بغیر حکومتی محاصل کی وصولی کو یقینی بنایا جائے ایکسائز آفس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال پراپرٹی ٹیکس کے مقررہ ہدف 1 ارب 72 کروڑ 34 لاکھ 22 ہزار روپے جبکہ جولائی سے اپریل تک 1 ارب 12 کروڑ 79 لاکھ 23 ہزار روپے سے زائد ٹیکس وصولیاں کرلی ہیں جو مقررہ ہدف کا 65 فیصد ہے موٹر ٹیکس کے مقررہ ہدف 1 ارب 54 کروڑ 80 لاکھ 36 ہزار روپے جبکہ 1 ارب 58 کروڑ 99 لاکھ 4 ہزار روپے کی وصولی کی ہے جو 103 فیصد ہے پروفیشنل ٹیکس کے مقررہ ہدف 12 کروڑ 14 لاکھ 54 ہزار روپے جبکہ 8 کروڑ 65 لاکھ 16 ہزار روپے کی وصولی کی گئی ہے جو کہ مقررہ ہدف کا 71 فیصد ہے ایکسائز کے مقررہ ہدف 10 کروڑ 89 لاکھ 86 ہزار روپے وصولی 9 کروڑ 55 لاکھ 18 ہزار روپے لگثری ہاوس ٹیکس کے ہدف 98 لاکھ 58 ہزار روپے وصولی 65 لاکھ 90 ہزار روپے 67 فیصد کاٹن فیس 3 کروڑ 56 لاکھ 74 ہزار روپے وصولی 1 کروڑ 86 لاکھ 42 ہزار روپے 52 فیصد ہائی وے ٹیکس 5 کروڑ 64 لاکھ 78 ہزار روپے 62 فیصد وصولی ہوئی ہے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران ٹیکسز کے مقررہ اہداف 3 ارب 60 کروڑ 39 لاکھ 11 ہزار کے مقابلے میں 2 ارب 96 کروڑ 17 لاکھ 8 ہزار سے زائد ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں جو مجموعی ٹیکس اہداف کا 82 فیصد ہیں،