ملتان :  میاں نواز شریف حمایت تحریک کےچیرمین ملک رمضان اعوان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت عوام کی فلاح وبہود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد اشرف گوگا انصاری اکے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بھی مسلم لیگ (ن) نے بنایا اور ملک وقوم کی بھلائی بھی ہماری حکومت کررہی ہے انھوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے قائد ابنے اقتدار کے لیے نہیں ملک وقوم کی بھلائی کے لیے کام کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام بھی میاں برادران سے پیار کرتے ہیں انھوں نے کہا جس تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں اور مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے اس سے تو لگتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کے لیے اامید وار بھی نہیں ملے گے اس موقع پر ملک طیب ارائیں اور جمیل عباسی بھی موجود تھے