تھانہ سٹی پولیس علی پور کی منشیات وشراب فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،شراب فروش گرفتار
bbc news urdu نے Tuesday، 6 May 2025 کو شائع کیا.
علی پور ( سمیع خان ) تھانہ سٹی پولیس کی منشیات وشراب فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،شراب فروش کو گرفتارکرکے 40کپیاں برآمدکر لیں ، مقدمہ درج , تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ علی پور کا اپنی ٹیم کے ہمراہ شراب فروش اجمل حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 40 کپیاں دیسی شراب کی برآمد کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور زوار حسین کا کہنا تھا کہ ایسے افراد معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور یہ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور ان کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی اور جرائم کی روک تھام کیلئے مظفرگڑھ پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 382
Visit Yesterday : 369
This Month : 11588
This Year : 59424
Total Visit : 164412
Hits Today : 13194
Total Hits : 823292
Who's Online : 1





















