علی پور ( سمیع خان )پاک فوج سے اظہار یکجتی کے لئیے علی پور میں سیمینار کا انعقاد ، سیمینار میں صحافی ، وکلا ، پولیس ، انجمن تاجران سمیت سول سوسائٹی کی شرکت ، سیمینار کے بعد ریلی بھی نکالی گئی ، شرکاء کی پاک فوج کے حق میں نعرے بازی , تفصیل کے مطابق تحصیل پریس کلب علی پور میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، سیمینار میں صدر تحصیل پریس کلب سید ہدایت علی رضوی ، صدر انجمن تاجران شیخ محمد جہانگیر ، ایس ڈی پی او بخت نصر ، ایس ایچ او تھانہ سٹی زوار حسین ، سیاسی و سماجی شخصیت ملک حامد رضا گھلو ، ڈپٹی ڈی ایچ او محکمہ صحت ڈاکٹر مزمل اسلم دھریجہ سمیت صحافی ، پولیس ، وکلا ، انجمن تاجران ، سماجی شخصیات اور سیول سوسائیٹی نے شرکت کی ، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ 1965اور 70 کی طرح پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، اگر انڈیا کی طرف سے جنگی جارحیت کی گئی تو پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، سیمینار کے بعد پاک فوج سےاظہار یکجہتی کے لئے تحصیل پریس کلب سے لے کر اقبال چوک تک ریلی بھی نکالی گئی ، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں اور انڈیا کے خلاف نعرے بازی بھی کی