ملتان (صفدربخاری سے) تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کو جس طرح بغیر تحقیقات کے پاکستان سے جوڑنے کی مذموم حرکت کی ہے دنیا میں خود ہی اپنی سبکی کرا رہا ہے پاکستان نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کسی بھی فورم پر کرانے کو کہا ہے جس پر ابھی تک بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا اور بغلیں جھانک رہا ہے اور ہر وقت کی حملہ کرنے کی گیدڑ بھپکیاں دے رہا ہے جبکہ اسے پتہ نہیں ہے کہ اس نے ایک غیور اور محب وطن قوم کو للکارا ہے جو اپنا دفاع بھرپور طریقے سے کرنا جانتی ہے اور ہماری پاک فوج بھی جنرل عاصم منیر کی قیادت میں جو خود بھی ایک بہادر سپہ سالار ہیں سر بکف تیار ہیں اور دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لیے کافی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس کڑے وقت میں پوری قوم چین ترکی ایران بنگلہ دیش اور عرب ممالک کی شکر گزار ہے جنہوں نے ہماری قوم کے حوصلے مزید بلند کرنے کے لیے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے اور جب اس طرح کے مخلص دوست ساتھ ہوں تو کوئی مائی کا لال زیر نہیں کر سکتا انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کے موقف کو غور سے سنے گی اور صحیح فیصلہ کرے گی تاکہ خطے میں جنگ اور عدم استحکام سے بچا جا سکے یہ باتیں انہوں نے حلقہ این اے 148 جمیل آباد میں فری میڈیکل کیمپ کے دوران کیں جس میں لوگوں خاص طور پر خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دعائیں دی۔