سینٹس سٹی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ پرنسپل کنونشن منعقد،،صدارت جہانزیب خان نے کی
ملتان : سینٹس سٹی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اعزاز جونئیر ماڈل سکول میں دوسرا سالانہ پرنسپل کنونشن منعقد ہوا، جس کی صدارت سر پرست اعلیٰ جہانزیب خان نے کی کنونشن میں سکول مالکان، پرنسپلز اور تنظیمی عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔کنونشن سے روبینہ رزاق نے تعلیمی نظام میں بہتری کے موضوع پر جامع لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیمی نظام میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں تعلیم کو محض درسی مواد تک محدود نہیں رکھا جا سکتا بلکہ طلباء کی شخصی تربیت، تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا بھی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔مہمان خصوصی کلیم حیدر نے استاد کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک استاد ہی تعلیمی ادارے کی اصل روح ہوتا ہے۔ اساتذہ کو جدید تدریسی مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ وہ طلبہ کی فکری و اخلاقی تربیت بہتر انداز میں کر سکیں۔ سر پرست اعلیٰ جہانزیب خان نے اپنی مخصوص پُراثر انداز میں تعلیمی ترقی کے لیے وژنری سوچ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدلتے عالمی منظرنامے میں سکولوں کا کردار صرف تدریسی اداروں تک محدود نہیں بلکہ یہ قوم سازی کے مراکز ہیں۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر محمد ندیم قادری، عثمان انصاری، ظفر حسین مغل،لیڈیز ونگ سے ثناء اقبال نے خطاب کیاَ






































Visit Today : 382
Visit Yesterday : 369
This Month : 11588
This Year : 59424
Total Visit : 164412
Hits Today : 13192
Total Hits : 823290
Who's Online : 1





















