مزدروں کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے،بھٹہ مزدور گرمی اور سردی کی پرواہ کئے بغیر محنت کرکے مٹی کو سونا بناتے ہیں: مقصوداں بی بی و حاجی جاوید اختر انصاری
ملتان: ممبر صوبائی اسمبلی مقصوداں بی بی اور مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مزدروں کا اہم کردار ہے۔بھٹہ مزدور گرمی اور سردی کی پرواہ کئے بغیر اپنے ہاتھوں سے محنت کرکے مٹی کو سونا بناتے ہیں۔افسوس کی بات ہے کہ نسل در نسل مزدوری کرنے والوں کی نسلیں آج تک مزدوری کر رہی ہیں۔جبکہ صنعت کار۔سرمایہ دار ملز اونر اور بھٹہ مالکان کی نسلیں دن بدن ترقیاں کرکے کارخانے پر کارخانے لگاٰتے جا رہی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیںدھی رانی ،اپنی چھت ، آسان کاروباری قرضہ سکیم سمیت دیگر سکیمیں مزدوروں کے لئے ہیں انشاء اللہ آنے والے وقت میں موجودہ حکومت مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزسماجی تنظیم سپارک کے زیر اہتمام یوم مزدور کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری محمد امین ،راو ¿ عبدالقیوم شاہین ،ملک محمد عمر کمبوہ ایڈووکیٹ ،ملک محمد وارث کمبوہ ،سلمان الہی قریشی اہڈووکیٹ ،بابو نفیس انصاری ایڈووکیٹ، عامر شہزاد صدیقی ،شاہد محمود انصاری۔یاسمین خاکوانی۔محمد اظہر شیخ۔فہمیدہ اظہر۔شکیلہ قیوم۔فائزہ انصاری ۔ محمد حسین کھوکھر۔عابدہ بخاری۔سید مطلوب بخاری۔خضرا سہیل۔امروز گل۔شکنتلہ دہوی۔ پروفیسر عبدالماجد وٹو۔پیر عبید صدر پوری ۔ ڈاکٹر فاروق لنگاہ۔جواد امین قریشی۔سمیرا ستا۔عائشہ لقمان۔مسرت غنی۔ حاجی ظہر جاوید سیال۔ملک محمد یوسف۔ملک عمران سومرو۔علی عمران ،وقاص فرید قریشی۔حکیم بلوچ۔ریحانہ گلزار۔رانا عرفان سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر لیبر ملتان زون رانا جمشید نے کہا ہے کہ محکمہ لیبر مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔کم از کم اجرت کے قوانین پر عمل در آمد کروانے کے لئے صنعتوں اور بھٹہ جات کی انسپکشن کی جا رہی ہے۔تاکہ مزدوروں کے مسائل جلد سے جلد حل ہو سکیں پروجیکٹ منیجر سپارک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ سپارک نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو تعلیم دینے کے لئے بھٹوں پر سکول قائم کئے ہیں تاکہ ان کے بچوں کو گھر کی دہلیز پر تعلیم کہ سہولت مل سکے۔اس کے علاوہ بھٹہ مزدوروں کو مفت علاج کی سہولت کے ساتھ ساتھ۔ان کو شناختی کارڈ اور بچوں کے برتھ سرٹیفیکیٹ بھی بنواکر دیئے جا رہے ہیں۔






































Visit Today : 417
Visit Yesterday : 369
This Month : 11622
This Year : 59458
Total Visit : 164447
Hits Today : 13490
Total Hits : 823588
Who's Online : 16





















