ملتان (صفدربخاری سے) معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر مختیار ظفر ٖ،ڈاکٹر امین ٖ پروفیسر نسیم شاہد اور اظہر سلیم مجوکہ نے کہا ہے کہ تانیہ عابدی وہ واحد خاتون ہیں جنہوں نے اپنی عمر کو چھپایا نہیں وہ پاکستان اور خاص طور پر ملتان کی دھرتی اور لوگوں سے بے انتہا پیار کرتی ہیں وہ لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں بکھیرنا جانتی ہیں وہ ایک اچھی لکھاری نعت خواہ شاعرہ اور دکھی انسانیت سے پیار کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ملتان کی مشہور شخصیات ان کی 65 ویں سالگرہ میں شریک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے  معروف شاعرہ مصنف سماجی خاتون تانیہ عابدی کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب پذیرائی کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر تانیہ عابدی نے کہا کہ جس طرح والدین ساری زندگی اپنے بچوں کی خوشیوں کے لیے نہ جانے کیا کیا کرتے ہیں اسی طرح بچوں کو بھی چاہیے کہ اپنے والدین کی خوشیوں کو منایا کریں ان کو وقت دیں یہی ان کی لمبی عمر کے لیے کافی ہے اس تقریب میں میرے اساتذہ کا آنا میرے لیے اعزاز ہے افسوس آج کے بچے اپنے والدین کو وقت نہیں دیتے ان کی خوشیاں نہیں مناتے اگر اولاد اپنے والدین کی خوشیاں منائیں ان کو وقت دیں تو وہ لمبی عمر کے لیے خوش رہ سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا آج کالج اور یونیورسٹی فیلو کو تقریب میں دیکھ کر خوشی ہوئی اپنے پرانے دوستوں کو ضرور ملا کریں انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا تقریب میں پروفیسر شوزب کاظمی ٖ عامر شہزاد صدیقی ٖ محبوب کمال ٖ اشعر کامران ٖ خضر حیات مون ٖ تاج محمود تاج ٖ آصف ریاض بٹ ٖ علی مغل ٖ ذیشان صدیقی ٖ فرقان صدیقی ٖ رفعت بتول ٖ لاریب فاطمہ نیازی ٖ سجاد ملک ٖ عمر عابدی و دیگر نے شرکت و خطاب کیا ہدیہ نعت سونیا رانی نے پڑھی نظامت کے فرائض اور تلاوت تانیہ عابدی نے ادا کیے آخر میں پروفیسر ندیم نے دعا کرائی اور کیک کاٹا گیا