ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو ملتان میں اپیل منیجمنٹ سوفٹ ویئر کی لانچنگ تقریب کا انعقاد ،، مہمان خصوصی میاں عبدالباسط اور مہمان اعزاز چوہدری محمد اعظم تھے
ملتان :ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو ملتان میں اپیل منیجمنٹ سوفٹ ویئر کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی میاں عبدالباسط اور مہمان اعزاز چوہدری محمد اعظم نے فیتہ کاٹ کر لانچنگ تقریب کا آغاز کیا۔ تقریب کی صدارت ملک خادم حسین میتلا صدر اور نظامت کے فرائض راجہ محمد امتیاز کیانی جنرل سیکرٹری نے سرانجام دئیے۔ میاں عبدالباسط نے سوفٹ ویر کے فیچرز کے بارے حاضرین کو آگاہ کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ اپیل سوفٹ ویئر انکم ٹیکس ٹریبونل میں انقلابی قدم ہے جس سے وکلاء اپنے کیسز کی اور دیگر ضروری معلومات چند سیکنڈز میں حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے چیئرمین ٹریبونل توقیر اسلم کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں سوفٹ ویئر کی لانچنگ میں اُن کی ہدایات شامل رہی ہیں اور اس طرح ملتان بینچ آن لائن اپیل اور کیس منیجمنٹ سوفٹ ویئر کو لانچ کرکے پاکستان بھر میں سبقت لے گیا ہے۔ ملک خادم حسین میتلا صدر ٹیکس بار نے اپیل منیجمنٹ سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کیے جانے کو تاریخی قدم قرار دیا اور مزید کہا کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے پہلے ملتان میں سوفٹ ویئر کی لانچنگ اس امر کا ثبوت ہے کہ جنوبی پنجاب کے وکلاء قابلیت اور پروفیشنل ازم میں کسی سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے تقریب کے انعقاد کے تعاون میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ میڈیم جسٹس عالیہ نیلم اور سیشن جج ملتان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ملک خادم میتلا نے چیف جسٹس آف پاکستان سے تقاضا کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس ٹریبونل میں حالیہ ججز کی تقرریوں میں جنوبی پنجاب کے وکلاء کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔ جو اس خطے کے وکلاء میں محرومیوں کا احساس بڑھا رہا ہے۔ لہذا چیف جسٹس پاکستان اور فیڈرل وزیر قانون سے مطالبہ کرتے ہوئے ججز کی تقرری میں جنوبی پنجاب کے وکلاء کا کوٹہ مقرر کرنے کا کہا۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی محمد عمران غازی نے ملتان ٹیکس بار کے زیر اہتمام ٹیکس قوانین میں قانونی چارہ جوئی کے موضوع پر تین ہفتے کا کورس پاس کرنے والے سٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ تقریب میں ٹیکس بار ملتان کے کثیر ممبران کے علاوہ رحیم یار خان ٹیکس بار، خانیوال ٹیکس بار، بہاولپور ٹیکس بار، وہاڑی ٹیکس بار کے وفود نے شرکت کی۔







































Visit Today : 407
Visit Yesterday : 369
This Month : 11613
This Year : 59449
Total Visit : 164437
Hits Today : 13414
Total Hits : 823512
Who's Online : 5





















