مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات،،،پروفیسر ساجد میر مدبر مذہبی و سیاسی شخصیت تھے:مفتی عامر محمود
ملتان (صفدربخاری سے) جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود ،ضلعی جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ و تمام ضلعی و صوبائی ذمہ داران و عہدہ داران نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات پر گہرے رنج و غم و افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پروفیسر ساجد میر مدبر مذہبی و سیاسی شخصیت تھے جنہوں نے سیاست کے میدان میں اصول پسندی اور جرات اظہار سے اپنا ایک مقام پیدا کیا اور بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا اور دینی مدارس کو درپیش مسائل کے حل ،ملک وقوم کی سلامتی ،ترقی و خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جے یو ائی مرحوم کے پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے






































Visit Today : 419
Visit Yesterday : 369
This Month : 11625
This Year : 59461
Total Visit : 164449
Hits Today : 13529
Total Hits : 823627
Who's Online : 4





















