ملتان(صفدربخاری سے) معروف شاعر’ادیب’دانشور ڈاکٹر شوذب کاظمی نے کہا ہے اسلام مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام عالمی یوم مزدور کے موقع پر منعقدہ سیمینار اور مشاعرہ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا اسلام میں اپنے ہاتھ سے روزی کمانے والوں کو بڑی فضیلت عطا کی گئی ہے۔ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ مزدور طبقہ کسی بھی قوم کا اہم ترہن طبقہ ہوتا ہے لہزا ہمیں اس طبقے کو معاشرے میں قابل عزت مقام دینے کے لیئے ہر سطح پر کوشش کرنی چاہئے۔معروف مصورہ فرح رحمن نے کہا کسی بھی سطح پر مزوروں کے ساتھ کیا جانے والا استحصال قابل مزمت ہے۔ڈاکٹر عبدالبصیر نے کہا کہ مزدور بھائی ہماری طاقت ہیں ان کا ہر طرح سے خیال رکھنا ہمارا فرض بنتا ہے۔ڈاکٹر شبیر بلوچ نے کہا کہ مزدور ہماری معیشت کی ترقی میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں ان کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ظفر خان بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی مزدور طبقے کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔عامر شہزاد صدیقی نے کہا کہ عظیم قومیں محنت کش طبقے کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ڈاکٹر عابد رونگھا نے کہا کہ محنت کش طبقے کا استحصال کرنا بہت بڑا ظلم ہے۔ظفر بابر،سلیم ناز،نورالامین خاکوانی،تاج محمد تاج نے کہا کہ مزدوروں کا حق غصب کرنے والے انسانیت کی تزلیل کے مرتکب ہوتے ہیں۔تقریب میں بشیر ملتانی اور فہیم ممتاز نے مزدوروں کے حوالے سے اپنی نظمیں پیش کیں۔