ہماری حکومت کو اقتدار میں آئے ایک سال سے زیادہ ہو گیا ،، ابھی تک سرکاری محکموں کی کمیٹیاں نہیں بنائی جا سکیں: میاں نواز شریف حمایت تحریک
ملتان : میاں نواز شریف حمایت تحریک کےچیرمین ملک رمضان اعوان چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ سماجی رہنما رانی کوثر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو اقتدار میں آنے ہوئے ایک سال سے زیادہ ہو گیا ہے مگر ابھی تک سرکاری محکموں کی کمیٹیاں نہیں بنائی جا سکیں جس کی وجہ سے ورکرز میں شدید بے چینی اور مایوسی ہو رہی ہے انھوں نے کہا ملتان میں ہماری جماعت کافی کمزور پوزیشن پر ہے ان حالات میں فوری سرکاری کمیٹیاں بنائی جائیں اس طرح پارٹی ورکرز بھرپور عوامی خدمت کر کے پارٹی کی کمزور پوزیشن کو عوام کی خدمت اور ورکنگ سے بہتر بنائیں گے انھوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کو فوری طور پر مخلص اور قربانیاں دینے والے ورکرز کو کارکردگی کی بنیاد فوری طور پر سرکاری کمیٹیوں میں شامل کریں انھوں نے کہا کہ ملتان کسی اتحادی جماعت کے سپرد کرنا مخلص پارٹی ورکرز کے ساتھ نا انصافی ہو گی اور اس طرح ہماری جماعت ملتان میں مزید کمزور ہو جائے گی انھوں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سرکاری کمیٹیوں کا اعلان کریں اور اس میں ان ورکرز کو کارکردگی کی بنیاد شامل کیا جائے جو پارٹی کے ساتھ وفادار ہوں جنھوں نے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کی ہوں ایسے ورکرز کو کارکردگی کی بنیاد شامل کیا جائے تو پارٹی کی پوزیشن ملتان میں بہتر ہو جائے گی اور ورکرز پارٹی کے لیے بھرپور کام کریں گے






































Visit Today : 382
Visit Yesterday : 369
This Month : 11588
This Year : 59424
Total Visit : 164412
Hits Today : 13188
Total Hits : 823286
Who's Online : 1





















