سینیئر بزرگ صحافی روزنامہ حیرت ملتان کے ایڈیٹر و پبلشرشیخ محمد امین کا طویل علالت کے بعد انتقال،نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی،مذہبی، تجارتی شخصیات کے علاوہ صحافیوں اور وکلاء کی کثیر تعداد میں شرکت،،قل خوانی 3 مئی بروز ہفتہ ٹھیک آٹھ بجے صبح ہوگی
ملتان (صفدربخاری سے)سینیئر صحافی روزنامہ حیرت ملتان کے ایڈیٹر و پبلشر محمد شاہد بشیر،عابد بشیر،ڈاکٹر زاہد بشیر، پروفیسر ساجد بشیر اور فوٹو جرنلسٹ خالد بشیر کے والد محترم ملتان پریس کلب کے لائف ممبر سینیئر بزرگ صحافی شیخ محمد امین طویل علالت کے بعد بقضائے الہی انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ جی پی او گراؤنڈ حسن پروانہ میں قاری محمد سلیم نے پڑھائی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی،مذہبی، تجارتی شخصیات کے علاوہ صحافیوں اور وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ میں شکیل انجم،سردار ظفراللہ خان،شوکت اشفاق،ڈاکٹر امجد بخاری،رضی الدین رضی،جبار مفتی،اسد ممتاز،مہر عزیز احمد،محمد خالد چوہدری،مرزا ندیم،سجاد جہانیہ،مظہر جاوید،ممتاز نیازی،مسیح اللہ جامپوری،سعید اللہ درانی،قاضی افتخار،جمشید رضوانی،مظہر خان،سید نوید شاہ،قمرالزمان بٹ ایڈوکیٹ،روف مان،عمران خان،شریف جوئیہ،محبوب ملک،اسلم جاوید،رفیق قریشی،ناصر زیدی، ایاز علی شیخ،شاہد صدیق،طارق انصاری،قلب حسن،فیاض اعوان،شکیل الرحمن حر،مظہر قادری،عمران اعظمی،سلیم درباری،غازی احمد حسن کھوکھر،میاں مقصود،وسیم خان,ملک امجد سعید،صفدر بخاری،عاصم تنویر،دل محمد خان،ظفر الاسلام، عدنان فاروق قریشی،،خواجہ اشرف صدیقی،حامد بھٹہ،احتشام مرزا،ندیم حیدر،عبداللہ رحمانی،ریاض عطاری،قاری فرہاد،شہزاد نصیر،،مزمل شاہ،امتیاز اعوان،،منصور عباس،سلمان قریشی،جی آ ر گرمانی،نیازگل ناصر،خالد خان مہمند،اجمل چوہدری،عقیل چوہدری، شعیب افتخار،بابر زیدی،اظہار عباسی،طاہر ندیم،یوسف عابد،کاشف صدیقی،،خلیل بھٹی،عامر قریشی،،شکیل چوہدری،طارق چوہدری،سرفراز اعوان،خالد شیخ،شیخ فیصل کریم،شہریار فرید، یاسر بھٹی،شاہد سعید مرزا،امیر زمان بھٹی،ایوب رضا،عاطف انصاری،عمیر امتیاز خان،سہیل قریشی،چوہدری طارق جلیل ایڈوکیٹ،محمد اصغر رضا،محمد عامر سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی گئی جبکہ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے قل خوانی 3 مئی بروز ہفتہ جامع مسجد پل شوالہ پر صبح ساڑھے چھ بجے شروع ہوگی اور دعا ٹھیک آٹھ بجے صبح ہوگی۔






































Visit Today : 415
Visit Yesterday : 369
This Month : 11621
This Year : 59457
Total Visit : 164445
Hits Today : 13485
Total Hits : 823583
Who's Online : 14





















