عالمی یوم مزدور،،،پیپلزسیکرٹریٹ پی پی 217 پر سٹی کونسل کے اشتراک سے مزدور کانفرنس کا انعقاد ،، صدارت ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کی
ملتان : پیپلزسیکرٹریٹ پی پی 217 پر سٹی کونسل کے اشتراک سے عالمی یوم مزدور کے سلسلہ میں مزدور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کی۔ تقریب کے بعد پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی ۔مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن اور صدر سٹی کونسل ملتان ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ مزدور
طبقہ کو ریلیف دینے کے لیے مہنگائی اور بیروزگاری پر فوری قابو پایا جائے تاکہ مزدور وں کے ساتھ ساتھ باقی طبقات کو بھی ریلیف ملے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے انقلابی اقدامات کئے جو آج تک رائج ہیں اور ان پر عملدرآمد سے ہی مزدوروں کے حالات بدل سکتے ہیں .انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ بھی اپنے فرائض ایمان داری محنت سے جاری رکھے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کی بجائے مہنگائی کم کی جائے۔ رانا نیک محمد زاہد،ریاض حسین بخاری،ڈاکٹر ظہور احمد،میر احمد کامران مگسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی مزدور کسانوں طلباء کی جماعت اور ہمیشہ ان کی بہتری کے لیے کام کیا ذوالفقار
علی بھٹو سے قبل اور انکے بعد ان طبقات کے لیے کسی نے کام نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی ٹپکتی چھتوں کے نیچے بسنے والوں کے دلوں میں ہے انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی بہتری اور فلاح کے لیے پیپلز پارٹی ادوار میں بنائے گئے قوانین موجود ہیں ان پر عمل درآمد سے ہی مزدور کی خوشحالی ممکن ہے۔ شیراز اویسی،ملک افتخار علی،رانا کاشف نعیم،تیمور فاروق،ملک فیروز بھٹہ نے کہا کہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ قابل عمل لیبر پالیسی بھی آنی چاہیے تاکہ مزدور طبقہ کے لیے بڑھتی مہنگائی کے اعتبار سے معاشی مسائل کے حل میں آسانی ہو اور وہ اپنے کنبے کی کفالت کر سکے اس حوالہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔شرکاء
نے متقفہ طور پر قرارداد منظور کی کہ حکومت مزدور کی تنخواہ اور پنشن مہنگائی کے پیش نظر کم ازکم ایک لاکھ کرے اور مہنگائی بیروزگاری پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ مزدور کانفرنس کے بعد شرکاء نے انڈیا کیخلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔ ریلی میں پاک فوج زندہ باد اور مودی مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ انڈیا کیخلاف پوری قوم متحد ہو کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انڈیا کسی بھول میں نہ رہے پاکستان کا بچہ بچہ شہادت کے جذبے سے معمور ہو کر انڈیا سے ہزار گنا بڑی طاقتوں سے بھی ٹکرانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔انڈیا نے اگر جنگ کی غلطی تو پاک فوج کے ساتھ ملکر ایسا جواب دیں گے کہ دنیا حیران ہو جائیگی۔ مزدور کانفرنس ملک ارشد اقبال بھٹہ کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔میر احمد کامران مگسی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ معروف عالمی ماہر امراض قلب ڈاکٹر ظہور احمد چوہدری کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی گئی۔کانفرنس سے پروفیسر عمران بھٹہ،حاجی طاہر،رمضان کمبوہ،صفدر بخاری،ملک امجد سعید تھہیم،بابر چوہدری،نزیر کاٹھیا،احمد بھٹہ نے بھی خطاب کیا جبکہ اعجاز بھٹی، اظہر قریشی،شاہد قریشی، مقصود احمد،پیر عبدالستار کوڑا، حاجی بلال، رانا تنویر،اسحاق بھٹہ، عبداللہ بخاری، معاویہ ڈوگر،عبدالسلام بھٹہ ‘ ڈاکٹر شبیر احمد ‘ محمد جمیل ‘ یوسف ‘ رفیق ‘ زاہد ‘ تایا اصغر ‘ شاکر ‘ طارق ‘ نوید ‘ عمران ‘ ملک آصف ‘ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان کی سلامتی کیلئے دعاء خیر کی گئی ۔کانفرنس کے اختتام پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی ۔ ملتان۔ پیپلزسیکرٹریٹ پی پی 217پر سٹی کونسل کے اشتراک سے عالمی یوم مزدور کے سلسلہ میں مزدور کانفرنس کی صدارت ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کی رانا نیک محمد زاہد،ریاض حسین بخاری،ڈاکٹر ظہور احمد، میر احمد کامران مگسی،شیراز اویسی،ملک افتخار علی،رانا کاشف نعیم،تیمور فاروق،ملک فیروز بھٹہ، پروفیسر عمران بھٹہ،حاجی طاہر،رمضان کمبوہ،صفدر بخاری،ملک امجد سعید،بابر چوہدری،نزیر کاٹھیا،احمد بھٹہ، اعجاز بھٹی، اظہر قریشی،شاہد قریشی، مقصود احمد،پیر عبدالستار کوڑا، حاجی بلال، رانا تنویر،اسحاق بھٹہ، عبداللہ بخاری، معاویہ ڈوگر،عبدالسلام بھٹہ ‘ ڈاکٹر شبیر احمد ‘ محمد جمیل ‘ یوسف ‘ رفیق ‘ زاہد ‘ تایا اصغر ‘ شاکر ‘ طارق ‘ نوید ‘ عمران شریک ہیں
.







































Visit Today : 407
Visit Yesterday : 369
This Month : 11613
This Year : 59449
Total Visit : 164437
Hits Today : 13414
Total Hits : 823512
Who's Online : 5





















