ملتان (صفدربخاری سے) روزنامہ حیرت ملتان کے ایڈیٹر و پبلشر صحافی محمد شاہد بشیر۔ عابد بشیر ۔ڈاکٹر زاھد بشیر پروفیسر ساجد بشیر اور فوٹو جرنلسٹ خالد بشیر کے والد گرامی ملتان پریس کلب کے لائف ممبر بزرگ و سینیئر صحافی شیخ محمد امین بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ بعد نماز عصر جنرل پوسٹ آفس (GPO) ڈیرہ اڈا کے گراونڈ میں ادا کی جائے گی۔