راولپنڈی: جنگی حکمت عملی کے پیش نظر مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بھرپور طریقے سے دکھارہے ہیں، جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج دُشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینےکے لئے ہر دم تیارہے