غازی یونین CBA واسا ملتان کی عالمی یوم مزدور کے دن کے حوالے سے ریلی ,, واسا ملتان کے کثیر تعداد میں ملازمین شریک ہوئے
ملتان (صفدربخاری سے)غازی یونین CBA واسا ملتان نے عالمی یوم مزدور کے دن نواں شہر چوک سے ایک ریلی نکالی جس میں واسا ملتان کے کثیر تعداد میں ملازمین شریک ہوئے ریلی کی قیادت غازی یونین کے صدر ملک وحید رجوانہ، جنرل سیکرٹری احسان اللہ ڈوگر، چیف ایگزیکٹو منیر حسین بلوچ، چیئرمین غازی یونین کامران خان ترین، فنانس سیکرٹری خاور بھٹہ، آفس سیکرٹری میڈم صبیحہ اشرف، اور سینئر نائب صدر محمد شریف نے کی۔ مزدوروں نے سرخ جھنڈے اور بینر اٹھا رکھے تھے ریلی پریس کلب پہنچنے پر ملک وحید رجوانہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ یوم مئی مزدوروں کا تجدید عہد کا دن ہے دنیا بھر کے مزدورو ایک ہو جاؤ۔ مزدور کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری احسان اللہ ڈوگر نے مزدور ڈے کے موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں لیبر قوانین کا اطلاق ملکی تمام مزدوروں چاہے وہ رسمی ہوں یا غیر رسمی کو یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین کامران خان ترین نے مزدوروں کی نمائندہ تنظیموں سے مشاورت کے ذریعے غیر رسمی شعبے کے لیے فوری قانون سازی کی جائے تاکہ ملکی قوانین سے حاصل شدہ مراعات سے ملک کے تمام مزدور استفادہ حاصل کر سکیں۔ سرکاری مشینری لیبر قوانین پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو چکی ہے۔






































Visit Today : 382
Visit Yesterday : 369
This Month : 11588
This Year : 59424
Total Visit : 164412
Hits Today : 13207
Total Hits : 823305
Who's Online : 1





















