ملتان: محنت کش یونین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےزیرآہتمام عالمی یوم مزدورریلی ورکشاپ آفس سےنکالی گئی۔جس میں کثیرتعدادمیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملازمین نےشرکت کی۔ریلی کی قیادت ملک حمادڈوگرجنرل سیکرٹری محنت کش یونین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےکی۔جنرل سیکرٹری محنت کش یونین ملک حمادڈوگرنےکہا ہے کہ عالمی یوم مزدورپردنیابھرکےمحنت کشوں کوسلام پیش کرتاہوں۔ان کےحقوق کاتحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ہم مزدوروں کےاستحصال کےخلاف آوازبلندکرتے رہےگے۔تاکہ مزدوروں کوبہتراجرت اوربنیادی سہولیات میسرآسکے۔