ملتان: مہرنادر سلطان صدر پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن نے یوم مئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جس نے نہ صرف مزدوروں کے حق کے لیے آواز اٹھائی بلکہ عملی اقدامات کیے، اسی لیے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی پاکستان کے مزدوروں کے دلوں میں زندہ ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ مزدور کی آواز بن کر مزدوروں کے حق کی آواز بلند کی ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہے کہ مدور کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ اس مہنگائی میں مدور اپنے بچوں کی صحیح معنوں میں کفالت کرسکیں۔