ملتان: پاکستان ٹیکسٹائل گارمنٹس لیدر ورکرز فیڈریشن پنجاب آف لیبر یونیز( رجسٹرڈ)پنجاب،لیبر اتحاد یونین ایم ڈبلیو ایم سی ملتان،انصاف یونین واسا ملتان کے زیراہتمام یوم مئی کے موقع پر ریلی کی قیادت ندیم پرواز،سمیع اللہ خان،محمد ارشد،ملک رمضان،عدنان نور،رانا زاہد،جام مجاہد،سعدیہ تبسم ،میڈیم عظمی ارشد،عبد الجبار،یاسین انقلابی نے کی،ریلی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ورکشاپ سے شروع ہوکر گھنٹہ گھر چوک پر اختتام ہوا،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ندیم پرواز،سمیع اللہ خان،محمد ارشد،ملک رمضان،عدنان نور،رانا زاہد،جام مجاہد،سعدیہ تبسم ،میڈیم عظمی ارشد،عبد الجبار،یاسین انقلابی نے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کارکنان کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا جائے اور تمام اداروں میں صحت اور حفاظت کے انٹرنیشنل اصولوں کے مطابق اقدامات کیئے جائیں،ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا کے ملازمین جو کہ کوڑا اٹھانے اور گڑکی صفائی کا کام کرتے ہیں یا سینٹری ورکرز اور سیورمین کی کروپ انشورنس تقریبا 10لاکھ کی جائے،اور تمام صفائی ورکرز کارکنان کو ہیلتھ اینڈ سیفٹی کی سہولیات ادا کی جائیں،ای او بی آئی اور سرکاری پینشن میں 30فیصد اضافہ کیا جائے،راشن کارڈز کی رقم 3ہزار سے10ہزار کی جائے،خواتین کارکنان کی حفاظت کے لیے کمیٹیاں بنائی جائیں،پبلک اور کارپوریشن ،واسا کے اداروں میں پے سکیل دیا جائے اور خاص طور پر تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے،اور ورک چارج اور کنٹریکٹ ملازمین کو فوری مسقل کیا جائے اور پے سکیل ادا کیا جائے۔