حکومت ، پاکستان میں بڑھتی ہوئی کمر توڑ مہنگائی،محنت کشوں کی عام بے روزگاری،سماج میں امیر و غریب کے مابین بے پناہ فرق ختم کرائے: چوہدری غلام رسول گجر
ملتان(صفدربخاری سے) بختیار لیبر ہال ملتان کے باہر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے میپکو ریجن ملتان کے زیر اہتمام یوم مزدور کے موقع پر ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں اور حکومت سے پْر زور مطالبہ کیا کہ۔وہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی کمر توڑ مہنگائی،محنت کشوں کی عام بے روزگاری اور روز بروز غربت میں اضافہ،سماج میں امیر و غریب کے مابین بے پناہ فرق،جاگیرداری و سرمایہ پرستی ختم کرائیں.ریجنل سیکرٹری چوہدری محمود امجد نے کہا بڑے سرمایہ داروں و جاگیرداروں سے ٹیکس وصول کریں،ملک کو اپنی مدد آپکے تحت چلا کر غیر ملکی قرضوں سے نجات دلا کر وطن عزیز کو خود کفیل بنائیں.ریونیو ونگ کے ریجنل چیئرمین شکیل بلوچ نے کہا کارکنوں کو دوران کام حادثات سے محفوظ رکھنے اور غیر محفوظ حالات کار کی وجہ سے آئے دن المناک حادثات کو رکوا کر اْنہیں صحت وسلامتی کے لیبر قوانین کے مطابق محفوظ حالات کار مہیا کرائیں.ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ نے کہا قومی و صوبائی بجٹ 2025 ء میں سرکاری،نیم سرکاری،میڈیااور کارخانوں و فیکٹریوں کے کارکنوں کی اْجرتوں میں کمر توڑ مہنگائی کے مطابق 30 فیصد اضافہ کرائیں،کم ازکم اْجرت پچاس ہزار روپے اور بڑھاپا الاؤنس تیس ہزار روپے کیا جائے۔زونل چیئرمین جی ایس سی رانا محمد انور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں کمسن بچوں کی مشقت اور کارکنوں کی جبری محنت کو ختم کرایاجائے، محنت کشوں کے بنیادی حق تنظیم سازی پر پابندی کا خاتمہ اور پالیسی ساز اداروں میں نمائندگی دی جائے۔زونل چیئرمین ملتان رانا مظہر لطیف اور زونل چیئرمین کنسٹرکشن رانا زاہد جاوید نے کہا کنٹریکٹ،ڈیلی لیبر ملازمین کومستقل کیاجائے، قومی اداروں بجلی، پانی،گیس،پی آئی اے،سرکاری ہسپتالوں،سکولوں،ریلوے ودیگر اداروں کی نجکاری کی بجائے اہل انتظامیہ کی سربراہی میں ان کی کارکردگی میں اضافہ کیاجائے۔وائس چیئرمین چوہدری خالد اور زونل سیکرٹری الیاس جٹ نے کہا روزگار کے سلسلہ میں خواتین محنت کشوں کویکساں کام کے یکساں معاوضہ کے حق پرعمل درآمد یقینی بنایاجائے۔سید عاطف زیدی نے حکومت سے پْر زور مطالبہ کیا کہ وہ بچوں و نوجوانوں کے لئے مفت بامقصد تعلیم اور ہنرمندی کا انتظام یقینی بنائے۔چیئرمین شاہ رکن عالم آفس ندیم روف نے قرارداد کے ذریعے دنیا کی تمام انصاف پسند اقوام سے پْرزور اپیل کی کہ وہ فلسطین غزہ کے معصوم بچوں،خواتین اور شہریوں کا قتل عام بند کرائیں۔زونل وائس چیئرمین ملتان ملک عثمان کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف فوجی و آبی جارحیت کی مذمت کی گئی۔ڈویژنل چیئرمین شاہ رکن عالم رانا خضر حیات کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ملک بھر کے مزدور پاک افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں.ورکرز کنفیڈریشن کے صدر غلام دستگیر میتلا اور جنرل سیکرٹری ممتاز حسین شاہ نے کہا ہم ہر قسم کی جارحیت کے مقابلہ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ صف اول میں ہوں گے.جلوس کے شرکاء میں چوہدری زاہد،الطاف مہار،مجاہد اعوان،راؤ اسلم،محمد شہزاد،طارق صدیقی،ارشاد سنگھیڑا،چوہدری سرمد،مسعود علوی،راشد یامین،سعید سیال،اسرار انصاری،شوکت بلوچ،قاضی آفتاب،چوہدری اظہر،آصف سجاد،اکرم غوری،راؤ قمر،رانا زاہد،شہباز علی شانی،عمران بشیر،قاضی دانش،راؤ ظفر،آصف رشید،نعیم مکول،رانا نوید،شہباز رندھاوا،رانا مدثر،سلمان وہاب،عمران کاظمی،علی گل،راشد اعجاز،اورنگزیب گرا،چوھدری شفاقت،شیخ عارف،ارشد کھیڑا،اسد راں،عرفان اٹھنگل،سجاد نور،عادل ملک،محمد ذیشان،سلیم شاہ،شکیل احمد،چوہدری فرمان،محمد عمران،اصغر بھٹی،حفیظ الرحمن،ساجد خان،محمد عزیر،سید اسد عباس،لیاقت محمود،شہزاد اظہر،علی نواز شامل تھے عہد ے داران و لیبر نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اْٹھا رکھے تھے اور مزدور اتحاد زندہ باد،پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رھے تھے۔






































Visit Today : 382
Visit Yesterday : 369
This Month : 11588
This Year : 59424
Total Visit : 164412
Hits Today : 13194
Total Hits : 823292
Who's Online : 1





















