ملتان :  مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹس پنجاب کے چیف کوارڈی نیٹر غضنفرملک نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کینٹونمنٹ بورڈز، کور کمانڈر ملتان اور ڈائریکٹر ایم ایل اینڈ سی ملتان ریجن سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کینٹ فنڈ شاپس کے تاجروں سے سولر پلیٹوں کی تنصیب کی مد میں کرایہ اور چارجز کی وصولی بند کرائی جائے کیونکہ دنیا بھر میں انرجی بحران سے نمٹنے اور معاشی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات اور سولر انرجی کو ٹیکس ریلیف دیا جاتا ہے جبکہ کینٹ بورڈ عملہ غیر قانونی ہراساں کرکے وصولی کررہا ہے جسکی وجہ سے کاروباری ٹیکس گزار طبقہ پریشانی سے دوچار ہے حکومت پاکستان پہلے ہی سولر ٹیکنالوجی کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے اس حوالہ سے کینٹ بورڈ عملہ کی کاروائیوں سے بداعتمادی کی فضاء قائم ہو رہی ہے کینٹ بورڈ حکام سے استدعا ہے کینٹ بورڈ اور ٹیکس گزار تاجروں کے درمیان خوشگوار مثبت تعلقات کے فروغ اور کینٹ کی تعمیر وترقی کیلئے ریلیف دیتے ہوئے کیٹ بورڈ عملہ کی کاروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔