ملتان :  امن پنجاب رکشہ یونین کے مرکزی صدر رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ غریب رکشہ ڈرائیوروں کو لیبر قوانین کے مطابق سہولیات دی جائیں جو شدید گرمی اور سردی میں اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے محنت مزدوری کرتے ہیں لیکن وہ بنیادی انسانی ضروریات زندگی سے محروم ہیں جنہیں نہ ای او بی ائی کی سہولیات میسر ہیں اور نہ ہی سوشل سیکورٹی میں رجسٹرڈ کیا جاتا ہے تاکہ انہیں سوشل سیکورٹی ہسپتال سے مفت طبی علاج معالجے کی سہولیات میسر ہوسکیں دوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ اج شدید بڑھتی ہوئی گرمی کے باوجود نہ رکشہ ڈرائیوروں کو چھاؤں میں کھڑا کرنے کے لیے شیڈ بنائے گئے ہیں نہ ہی الیکٹرک ٹھنڈے پانی کی سہولت میسر ہے رہی سہی کسر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکات و گلیات نے پوری کر دی ہے جس کی وجہ سے ائے روز حادثات بھی معمول بن چکے ہیں ضلع انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نہ صرف فی الفور ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکات و گلیات کی تعمیر کو یقینی بنائیں بلکہ غریب رکشہ ڈرائیوروں کے لیے شیڈ اور ٹھنڈے پانی کی سہولت کے لیے الیکٹرک ٹھنڈے کولرز کافی اہتمام کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر سمیجہ اباد میں رکشہ ڈرائیورز سے کی گئی ملاقات میں کیا۔