ملتان :  مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پوری پاکستانی قوم بھارتی ہٹ دھرمی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جو کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک شرمناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ اج 1965 نہیں 2025 ہے بھارتی حکمرانوں نے ذرہ برابر بھی پاکستان کی طرف میلی انکھ سے دیکھا تو قاتل مودی کو بھیانک انجام بھگتنا پڑے گا ملک و قوم کی سلامتی کے لیے تمام محب وطن طبقات ایک پیج پر اکٹھے ہیں اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اس لیے بھارتی حکمران اپنی حد میں رہیں کیونکہ ملک و قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اسی لیے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے ہم اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں