سرکاری ملازمین کے پہلے سے مقررہ حقوق و مراعات ختم نہ کئے جائیں: غازی احمد حسن کھوکھر کا مختلف مزدور ریلیوں سے خطاب
ملتان (صفدربخاری سے) مزدور راہنما غازی احمد حسن کھوکھر نے یوم مئی کے موقع پر مختلف مزدور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے پہلے سے مقررہ حقوق و مراعات ختم نہ کئے جائیں اور ہیلتھ ورکرز اور ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی نجکاری روکی جائے ، صنعتی مزدور کی کم سے کم تنخواہ 60 ہزار روپے ماہانہ مقرر کر کے مالیاتی اداروں سے بزریعہ چیک ادائیگی کی جائے ، صنعتی مزدور کی ماہانہ پنشن 30 ہزار روپے مقرر کی جائے میڈیا پرسنز کو صنعتی ورکرز تسلیم کرتے ہوئے کم سے کم 65 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے اور دیگر صنعتی ورکرز کو ملنے والی تمام مراعات دی جائیں ، لیبر کے متعلق تمام عدالتوں میں لاء گریجویٹ لیبر لیڈروں میں سے جج ، ممبرز ، چیرمین ٹربیونلز تعینات کئے جائیں ، مزدوروں اور نان گزٹیٹڈ سرکاری ملازمین کو پانچ مرلہ سکیم کے تحت مفت رہائشی پلاٹ دیئے جائیں ، اور اپنے پلاٹ کے حامل مزدوروں اور نان گزٹیٹڈ سرکاری ملازمین کو 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کا قرض حسناء دیا جائے ملک بھر میں ٹریڈ یونینز سرگرمیوں کی پاداش میں برطرف ہونے یا ملازمین کے حقوق کے لئے جدو جہد کرنے پر برطرف مزدوروں اور ملازمین کو فی الفور بحال کیا جائے ، ملک بھر کے مزدوروں اور سرکاری ملازمین میں کم آمدنی والے لوگوں کیلئے طبی تعلیمی اور سفری سہولیات عام اور آسان بنائی جائیں کرپٹ مافیاز رشوت ،کمیشن سمیت ناجائز ذرائع سے بنائی گئی دولت بحق سرکار ضبط کر لی جائے اور اس دولت سے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی جائے خالی آسامیوں پر ریگولر بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں







































Visit Today : 407
Visit Yesterday : 369
This Month : 11613
This Year : 59449
Total Visit : 164437
Hits Today : 13451
Total Hits : 823549
Who's Online : 3





















