عالمی یوم مزدور،،سرائیکستان جمہوری پارٹی پاکستان کا اہم مرکزی اجلاس ، صدارت چیئرمین مخدوم سید مہدی الحسن شاہ نے کی
ملتان: عالمی یوم مزدور کے موقع پر سرائیکستان جمہوری پارٹی پاکستان کا اہم مرکزی اجلاس زیر صدارت چیئرمین مخدوم سید مہدی الحسن شاہ منعقد ہوا۔ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین مخدوم سید مہدی الحسن شاہ نے کہا کہ سرائیکی وسیب کا مزدور آج بھی شکاگو کی رسم قربانی انجام دے رہا ہے۔ اپنے وسائل اور وسیع ترین محفوظ ذرائع کا حامل ہونے کے باوجود دربدری محض اقتدار اور حرص و ہوس کو پروان چڑھانے کے لئے مقدر بنادی گئی۔ شکاگو کے مزدوروں نے اپنے حق محنت کے لئے سینے پر گولیاں کھائیں اور وسیب کا مزدور اپنے حق محنت کے لئے اپنوں سے گردنیں کٹوا رہا ہے۔ یہ بدقسمتی ہے کہ اقتدار کے پجاریوں کی چالبازیوں کو سمجھنے کے باوجود ان کے سنہرے الفاظوں کے جادو کا شکار ہو رہے ہیں۔ مزدور کی حیثیت کم سے کم تر ہورہی ہے۔ یہاں کے کھیتوں کی فصل کی قیمت مفاد و اقتدار کے بھوکے بھیڑیا نما انسانوں کی طرف سے متعین کئے جانے کی منتظر رہتی ہے۔ بچوں کے مستقبل
پر سرائیکی وسیبی ہونے کا لیبل لگا کر ترقی و منزلت کے راستے روک دئے گئے ہیں۔ سرائیکی مزدور کی بیٹیاں معاشی تنگدستی کی بدولت سروں میں چاندی سجائی بیٹھی ہیں۔ سرائیکستان کے بچے کسی محکمہ میں محض سرائیکی وسیب زادہ ہونے کی پاداش میں نوکری کے اھل نہیں۔ سرائیکی تاجر کسی اعلیٰ سطحی پروگرام کا حصہ نہیں بن سکتے ۔ اس خطہ کو جان بوجھ کر محروم۔ مجبور و مفلس رکھا جا رہا ہے تاکہ یہاں کے وسائل مقتدر جغادریوں کے ہاتھوں یرغمال رہیں۔ سرائیکستان جمہوری پارٹی پاکستان سرائیکی وسیب کے بنیادی حقوق۔ وسائل کی منصفانہ تقسیم۔ وسیب کی تعمیر و ترقی و توسیع کے لئے ہمیشہ مظلوم و محکوم طبقات کی بلاامتیاز و تفریق نمائندگی کرتی چلی آرہی ہے اور ان شاءاللہ صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لئے وسیب کے تمام واسیوں کو شامل منصوبہ کیا جارہا ہے۔ سرائیکستان جمہوری پارٹی پاکستان عالمی یوم مزدور پر شکاگو اور شہداء سرائیکستان وسیب سمیت پاکستان اور دنیا بھر کے مزدوروں کی جرات و بہادری پر سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ سرائیکستان جمہوری پارٹی پاکستان سرائیکستان وسیب کے مزدوروں کی طرف سے قیام صوبہ سرائیکستان جدوجہد میں عملی کردار ادا کرنے کی توقع رکھتی ہے۔ا
ستحکام پاکستان اور مزدوروں کی ترقی و معاشی مسائل کا حل قیام صوبہ سرائیکستان سے مشروط ہے۔ جس سے تمام باہر جانے والے مزدوروں کو اپنے وسیب میں ہی روزگار کے مواقع میسر ہوں گے ۔ اجلاس میں شریک چیئرمین سردار ایوب خان رند۔ سرپرست اعلیٰ سید فرحت عباس شاہ نقوی۔ مرکزی صدر میاں امتیاز احمد شیخ۔ سینئر نائب صدر ملک گل بہار بھٹہ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل دلدار حسین بلوچ۔ مرکزی صدر دختران سرائیکستان ونگ دختر سرائیکستان محترمہ طوبیٰ متین شیخ ۔ سٹی صدر ملتان مہر حق نواز لک۔صوبائی صدر سرائیکستان وسیب ارشاد حسین بلوچ ۔ صوبائی جنرل سیکرٹری ظفر اللہ خان ملغانی ۔ مرکزی ترجمان قاری محمد امین فریدی۔ ڈپٹی سرپرست اعلیٰ غلام مرتضیٰ خان مغل اور ڈویژنل صدر کراچی ارشد جتوئی اور اعجاز احمد بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔






































Visit Today : 382
Visit Yesterday : 369
This Month : 11588
This Year : 59424
Total Visit : 164412
Hits Today : 13190
Total Hits : 823288
Who's Online : 1





















