ملتان : میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اچھی طرح جانتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہماری فوج نے ہمیشہ اپنی جانوں پر کیھل کر ملک وقوم کا دفاع کیا انھوں نے کہا کہ ہمارہ ملک اٹمی ملک ہے بھارت کو عبرتناک شکست دیں گے ہمارے فوجی جوان ملک وقوم کی خاطر کوئی بات نہیں برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے بھارت اپنے ناپاک عزائم سے باز رہے ورنہ پاک فوج اس کو نشان عبرت بنا کر صفا ہستی سے مٹا دے گی انھوں نے کہا کہ پوری قوم فوج کا بھرپور ساتھ دے گی کیونکہ ملک وقوم کے دفاع کا معاملہ ہےانھوں نے کہا بھارت کو ایسی شکست ہو گی آئندہ بھارت پاکستان سے پنگا لیتے وقت 100 بار سوچے گا