جدید اور معیاری تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں: سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ
ملتان (صفدربخاری سے) سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ جدید اور معیاری تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری سکولوں کی بہتری اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں سکولوں میں معیار تعلیم میں بہتری، سٹیٹ آف دی آرٹ کلاس رومز، سائنس اور کمپیوٹر لیب کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول ایلومینائی میاں نعیم ارشد کے تعاون سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لاڑ میں انٹر سائنس لیب کی تزئین و آرائش کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سنئیر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد آرائیں، سابق ڈرائیکٹر گورنمنٹ ایم سی سکول ملتان اسلم خان قیصرانی، پرنسپل امجد حسین انصاری ، رائے خالد محمود، سید اعجاز قادر گیلانی، رانا محمد اشرف، خواجہ عزیر رضا، رانا محمد ریاض، راؤ شرافت علی، ملک تنویر آرائیں،رانا ممتاز نون، چوہدری محمد اشفاق، حافظ محمد وقار، حاجی غلام حسین، محمد اکرم صابر، بشیر احمد خان، ناظر حسین، عبدالرشید ارشد اور محمد رمضان ہانسلہ سمیت دیگر موجود تھے۔ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا کہ اساتذہ بچوں میں سماجی شعور اجاگر کریں تاکہ دور حاضر کے چیلنجز کا سامنا کر سکیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پلانٹ فار پاکستان کے سلسلے میں پودا بھی لگایا گیا کمشنر ملتان عامر کریم خان کی ہدایت پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لاڑ کے 10موٹر سائیکل سواروں کو مفت ہیلمنٹ بھی دئیے گئے سکول کے 5بچوں نے اپنے نام کے پودے لگائے سی ای او ایجوکیشن نے بچوں سے ان پودوں کی دیکھ بھال کا حلف بھی لیا میاں نعیم ارشد آرائیں نے کہا کہ وہ خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں اس سکول کے سابق طالب علم ہونے کی حثیت سے اپنا قرض اتارنے اور فرض نبھانے کی کوشش کررہا ہوں






































Visit Today : 417
Visit Yesterday : 369
This Month : 11622
This Year : 59459
Total Visit : 164447
Hits Today : 13490
Total Hits : 823588
Who's Online : 16





















