/ملتان: ملتان میں سود خور مافیا بے لگام شریف شہریوں کو جال میں پھنسا کر ان کی جمع پونجی کو سود کے عوض لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری سود خور مافیا جو کہ غریب اور شریف شہریوں کو اپنے جال میں پھنسا کر 60 فیصد سے زیادہ ضرورت اشیاء مہیا کرنے لگا اسی طرح تھانہ گلگشت کی رہائشی محمد مجید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیوڑا چوک پر ناشتے کا پوائنٹ ہے میری ملاقات دو سال قبل سکندر شاہ سے ہوئی جس نے مجھے اپنے جال میں پھنسا کر مجھے گھریلو ضرورت اشیاء جن کی مالیت سات لاکھ روپے بنتی ہے۔اور اب تک میں نو لاکھ سے زائد کی رقم ادا کر چکا ہوں میری موٹر سائیکل سی ڈی 70 کے کاغذات بھی نہیں دے رہا سکندر شاہ سود خور اب مجھ سے مزید چار لاکھ سے زائد کا مطالبہ کر رہا ہے محمد مجید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں غریب ادمی ہوں میرا کمانے والا کوئی نہیں ہے اور میرا کرائے کا گھر ہے مزدوری کر کے میں اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں اور اب مجھے سکندر شاہ سود خور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے کل صبح میرے ناشتے والی ریڑی پر ا کر مجھ سے اور لوگوں سے بدتمیزی بھی کی اور گالیاں گلوچ بھی دی اور وہاں پہ کھڑے لوگوں کو بھی دھمکیاں دی کے میری بقایہ رقم سود والی مجھے دو میری وزیراعلی پنجاب ائی جی پنجاب ار پی او اور سی پی او ملتان سے التماس ہے کہ میری سود خور سکندر شاہ سے جان چھڑائی جائے جو ائے روز مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے اس کے بعد ناجائزاسلح بھی ہے جو دکھا کر لوگوں کو ڈراتا دھمکاتا ہےاور اگر مجھے کچھ ہو گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری سکندر شاہ سود خور پر عائد ہوگی