اسلام کا پیغام امن و سلامتی ہے،دینی مدارس اسلام اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں:علماء و مشائخ اہل سنت
ملتان: اسلام کا پیغام امن و سلامتی ہے دینی مدارس میں نوجوان نسل کو قومی وحدت،امن و سلامتی، اخوت و روادرای اور برداشت کا پیغام دیا جاتا ہے دینی مدارس اسلام اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعہ ہیں جہاں سے مستفیذ ہونے والے علما ء دنیا بھر میں علم کی روشنی پھیلارہے ہیں۔اور نوجوان نسل کے سینوں میں عشق مصطفی کے کبھی نہ بجھنے والے چراغ روشن کر رہے ہیں،دینی مدارس دنیا کی سب بڑی این جی اوز ہیں جہاں سے لاکھوں طلبہ وطالبات کو مفت دینی و جدید عصری و فنی تعلیم دیکر محب وطن شہری تیار کیے جارہے ہیں۔پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اس نظریہ کا تحفظ دینی مدارس کررہے ہیں۔ علماء دین پاکستان کے چوکیدار ہیں نہ کہ ٹھکیدار۔مدارس کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔اس ملک کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع اللہ تعالی نے علماء اہلسنت کے حصے میں رکھا ہے جن کی بدولت پاکستان میں اس پرفتن دور کے اندر بھی دینی بیداری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر آئے روز صحابہ کرام و اہل بیت اطہار کی شان میں جو گستاخیاں کی جارہی ہیں انکو بند کرکے حکومت اسکا مستقل سدباب کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اور عالمی سطح پر منفی مہم کے باوجود بھی مدارس اور طلبہ وطالبات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے یہ مدارس پر عوام اورقوم کے اعتماد کی دلیل ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب کے صوبائی ترجمان پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کی جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب اور بزم المعصوم پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ الطافیہ سلطان الذاکرین کی پروقار فقید المثال عظیم الشان افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علماء و مشائخ اہل سنت نے کیا۔پروقار تقریب کی صدارت معروف روحانی بزرگ بزم المعصوم پاکستان کے سربراہ عالمی مبلغ اسلام پیرخواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی نے کی،درگاہ عالیہ بابا فرید گنج شکر پاک پتن شریف کے ولی عہد دیوان احمد مسعود چشتی، درگاہ عالیہ موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابو الحسن جمال الدین گیلانی، دربار پیر چادر والی سرکار کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ نقشبندی و دیگر درگاہوں کے سجادگان مہمانان خصوصی میں شامل تھے۔افتتاحی تقریب سے عالمی مبلغ پیر خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی،دیوان احمد مسعود چستی،علامہ حامد سعید کاظمی،پیر علی حسین شاہ،علامہ فاروق خان سعیدی،صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،صاحبزادہ سعید خالد،پیر صفدر معصومی،پیر خلیل الطافی،پیر افضال حسین الطافی،پیر رانا اقبال الطافی،پیر صوفی اشرف معصومی،صوفی زاہد معصومی،صوفی نجیف اکبر،صوفی منظور حسین،رانا اسامہ بشیر،قاری فہد مدنی،سید ضیاء حسین گیلانی ودیگرز علماء ومشائخ و نے جامعہ الطافیہ سلطان الذاکرین کی افتتاحی تقریب میں خطابات کیے۔اس پروقار افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے جید علماؤمشائخ،خلفائعظام،سماجی،سیاسی شخصیات کے علاوہ سلسلہ معصومیہ الطافیہ کے مریدین، عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اور پھر تمام علماء و مشائخ کے جھرمٹ میں معروف روحانی بزرگ عالمی مبلغ اسلام پیر خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی نے جامعہ کاباقاعدہ افتتاح کیا اورجامعہ میں باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔
آخر میں پیر صاحب نے عالم اسلام امت مسلمہ ملک پاکستان افواج پاکستان بالخصوص غزہ اور فلسطین اور کشمیر کے مسلمان مظلوم مسلمانوں کے لیے اجتماعی خصوصی دعا کی تمام حاضرین کے لیے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔







































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 445
This Month : 11707
This Year : 59543
Total Visit : 164531
Hits Today : 222
Total Hits : 824224
Who's Online : 5





















