ملتان:  مرکزی انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان الخدمت گروپ کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی جس کی صدارت صدر انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان الخدمت گروپ چوہدری الیاس، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیم کمبو نے کی،اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے اس موقع پر مظاہرین نے انڈیا کا پرچم اور مودی کا پتلا نذر اتش کیا اور انڈیا سرکار اور مودی مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر چوہدری الیاس اور جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبو نے کہا کہ تاجر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم اپنا تن من دھن پاک فوج اور پاکستان کی سلامتی پر قربان کرنے کو تیار ہیں انڈیا ہوش کے ناخن لے،بھارتی حکومت نے ریت کے ذرہ برابر بھی مذموم حرکت کی تو پاک فوج کی طرف سے اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،اس موقع پر فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا گیا اور شہدا کے لیے دعا کی گئی انہوں نے کہا کہ تاجر برادری مظلوم فلسطینیوں کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں اور مالی امداد کے لیے بھی فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ امت مسلم مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف اواز بلند نہیں کر رہے جو کہ انتہائی شرمناک فعل ہے اورانسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں،احتجاجی مظاہرے میں میاں شہزاد یونس،عاقب قریشی چوہدری شکیل،شہزاد فہد بھٹی،رانا عبدالغفار،ملک فضل، عباس بھٹی، زاہد قریشی،ندیم رضوی، ظہیر بھٹی، چوہدری کاشف، چوہدری عمر، چوہدری علی، ارشد کمبو اور تاجروں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھی۔