سب سے پہلے پاکستان کو معاشی، دفاعی، تعلیمی اور نظریاتی طورپر ناقابل تسخیر بناناہوگا: پاکستان سنی تحریک ملتان کی اہم پریس کانفرنس
ملتان: پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام علمائے اہل سنت و مشائخ عظام اورقائدین اہلِ سنت نے اہم پریس کانفرنس کے ذریعے ملک کے موجودہ حالات، قومی دفاع، ترقیاتی منصوبہ جات اور سوشل میڈیا پر جاری فتنہ انگیزیوں کے تناظر میں اپنا مشترکہ اور باوقار مؤقف قومِ پاکستان کے سامنے پیش کیاصوبائی ناظم اعلیٰ پاکستان سنی تحریک مرزامحمدارشدالقادری نے کہاہم افواج پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف اورڈی جی آئی ایس آئی کی بصیرت افروز قیادت میں ملکی دفاع اورقومی سلامتی کے لئے کی جانے والی شبانہ روز کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اُن کی جرات، پیشہ ورانہ حکمت عملی اورقربانیاں وطنِ عزیز کے بقااوردوام کی ضمانت ہیں علامہ قاری مطیع الرسول سعیدی نے کہا ملک کاہرسنی عاشقِ رسول ہرخانقاہ، ہردرگاہ، ہرپیراورہرعالمِ دین افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں نہ صرف دعاؤں میں بلکہ ہرمیدان میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشان کھڑے ہیں باطل سے دبنے والے اے آسمان نہیں ہم سوبارکرچکاہے توامتحاں ہمارا علامہ سعید اخترقادری نے کہا کہ بھارت یاکوئی اوردشمن قوت اگر یہ سمجھتی ہے کہ وہ ہمارے اتحاد نظریہ یاغیرت ملی کوچیلنج کرسکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے ہم اس پیغام کو واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج اورعوام کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ہماری امن پسندی کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے علامہ عبدالرشیدسعیدی نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے اس قومی منصوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں جس کے تحت صحرائے چولستان کی غیرآبادزمینوں کودریائے ستلج کیریزروائزر کے ذریعے سیراب کرکے آباد کیاجائے گا یہ ایک انقلابی قدم ہے جونہی صرف غذائی تحفظ، زراعت، روزگار اورقومی خود کفالت کی راہ ہموار کرے گا بلکہ جنوبی پنجاب کی ترقی میں نئی روح پھونکے گا یہ ملک وملت کے بہترین مفاد کے لئے ہے ہم سب اس کی بھرپور حمایت وتائیدکرتے ہیں پیرمظہر فاروق چشتی نے کہا کہ ہم قوم کو خبردار کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر موجود بعض عناصر دانستہ طور پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں یہ افرادیاتوگمراہ ہیں یاکسی دشمن ایجنڈے کاحصّہ ہیں ان کی بجائے علماء کرام، ریاستی اداروں اورمعتبرذرائع سے راہنمائی حاصل کریں فتنہ پرمبنی مواد پھیلانے سے اجتناب کریں مرزا اصغر علی نے کہا کہ تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ رسول اللہ علیہ الصلوۃ والسلام نے پہلے ریاستِ مدینہ کو مستحکم کیاتو صلح حدیبیہ کی حکمت عملی آگے چل کر فتح مکہ کاذریعہ بنی اسی طرح نورالدین زنگی اورصلاح الدین ایوبی نے پہلے داخلی طور پر حکومت کو مضبوط کیاپھر بیت المقدس کوآزاد کرایا آج بھی اگر ہم قبلہ اول کی آزادی چاہتے ہیں تو ہمیں سب سے پہلے اپنے وطن کوپاکستان کومعاشی، دفاعی، تعلیمی اور نظریاتی طورپر ناقابل تسخیر بناناہوگا صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین،راناغلام مرتضیٰ،پیر مظہرفاروق چشتی، سرفراز رسول اویسی، چوہدری رئیس انصاری نے کہاہم تمام علماء کرام، خطباء عظام سے اپیل کرتے ہیں کہ منبروں سے حُب الوطنی، وحدتِ امت اورریاستی استحکام کاپیغام عام کریں الحاج محمد علی انصاری،مرزادانش ارشد،عبدالاحد،محمدیوسف انصاری،راشدانصاری، علامہ سراج نظامی، علامہ طیب چشتی،علامہ لیاقت حسین سعیدی،راناغلام مرتضیٰ قادری، سلطان قادری، حافظ احمدعبید عطاری، حافظ عبداللہ اصغر،حافط طیب چشتی،علامہ مفتی شہباز اصغر سیفی نے کہا کہ عوام کو تعمیری فکر، رواداری، اورقومی شعور کی تلقین کریں سوشل میڈیا پر مہذب، مبنی برحقائق دینی، قومی مفاد کے موافق گفتگو کریں اورعوام کودینِ، ریاست کے خلاف منفی ذہن سازی سے بچائیں انہوں نے کہاتمام خانقاہوں اوردرگاہوں میں افواج پاکستان، ریاست پاکستان اورنظریہء پاکستان کی بقاء ودوام اورترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ فتح ونصرت کے دروازے کھولے گا آخر میں مرزامحمدارشدالقادری نے کہاہم اپنے قائدِ سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری اورعلامہ بلال سلیم قادری کیحکم پردشمن کوببانگّ دہل یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کے علماء کرام و مشائخ عظام اورعوام بیدار ہیں ہم امن کے داعی ہیں مگراگرجنگ ہم پرمسلط کی گئی توہم غازی بھی ہیں اورشہیدبھی پاکستان زندہ باد افواج پاکستان پائندہ باد علماؤمشائخ اہلِ سنت سرخروباد۔








































Visit Today : 57
Visit Yesterday : 445
This Month : 11708
This Year : 59544
Total Visit : 164532
Hits Today : 267
Total Hits : 824269
Who's Online : 7





















