ملتان (صفدربخاری سے)   انجمن تاجران صرافہ بازار کے نو منتخب عہدے داران نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت اوران کی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان انجمن تاجران صرافہ بازار کے نو منتخب صدر سید عرفان شاہ اور جنرل سیکریٹری خرم شہزاد موتی والے،نائب صدر زاہد قریشی، فنانس سیکرٹری شیخ محمد حنیف نے مرکزی تنظیم تاجران کے عہدے داران کی جانب سے مبارکباد دیے جانے کے موقع پر کیا اس موقع پر مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،مرکزی سینیئر نائب صدر الحاج بابر علی قریشی،ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ،ملتان صدر خالد محمود قریشی،انجمن تاجران کالے منڈی کے صدر محمد شہباز قریشی،ملتان کے سینیئر وائس چیئرمین شیخ الطاف،صدر کراکری مارکیٹ کامران بھٹہ،جنرل سیکرٹری پاک گیٹ تاجران حاجی عبدالغفور،نائب صدر ضلع ملتان شیخ فیصل محمود سمیت دیگر ساتھ تاجر رہنما بھی موجود تھے خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران کی تاجر برادری کے لیے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ملتان سمیت ملک بھر کی 80 فیصد سے زائد تاجرتنظیمیں مرکزی تنظیم تاجران کے شانہ بشانہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے صرافہ بازار ملتان جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے صرافہ بازار کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم نے ہمیشہ دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں تک اپنا کردار ادا کیا اور اج بھی تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں