ملک کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،،پاکستانی قوم ہر مشکل وقت میں اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے: چوہدری غلام رسول و دیگر عہدیداران
ملتان : واپڈا ہائڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول اور دیگر عہدیداران محمود امجد، چوہدری خالد، راشد یامین، ملک تنویر، مہر انصر ملک، چوہدری محمد سلیم، محمد فیاض راں، محمد نعیم چوہدری، جعفر شاہ، محمد بابر ملک، ساجد جعفری اور محمد شفاقت چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم ہر مشکل وقت میں اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو پاکستانی فوج دشمن کو بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گی۔ عہدیداران نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت، آزادی اور خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور پوری قوم دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہر محاذ پر یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔







































Visit Today : 56
Visit Yesterday : 445
This Month : 11707
This Year : 59543
Total Visit : 164531
Hits Today : 228
Total Hits : 824230
Who's Online : 6





















