وقت کے ساتھ آبادی بڑھ رہی ہے،،جلد ہی علاقہ مکینوں کے لیے واٹر فلٹر پلانٹ لگوایا جائے گا: پیپلز پارٹی رہنماوں کا پیراں غائب چاہ پیر والا یونین کونسل کا وزٹ
ملتان : پیپلز پارٹی کے رہنما ملک مظہر عباس راں اور کرنل(ر)ملک سلیم شوق ،گروپ لیڈر ملک عاطف ،مظہر ملک،کاشف مظہرکی پیراں غائب چاہ پیر والا یونین کونسل کا وزٹ کیا اس موقع پر یونین کونسل کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی علاقہ مکینوں کے لیے واٹر فلٹر پلانٹ لگوایا جائے گا تاکہ علاقہ مکینوں کو دور دارز سے پینے کا پانی بھرنے جانا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ آبادی بھی بڑھ رہی ہے یونین کونسل کے لیے نئےسکولوں کے لیے بھی کوشاں ہیں تاکہ ہمارے بچے بہتر تعلیم حاصل کر سکیں اور ہمارے ترقیاتی منصوبوں میںگلیوں میں ٹف ٹائلز، ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی کارپٹنگ اور نئی سرکوں کی تعمیر کے منصوبے بھی شامل ہیں اہل علاقہ نےعلاقہ کا وزٹ بھی کرایا انہوں نے یونین کونسل پیراںغائب ہونے والے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور مزید ترقیاتی منصوبوں کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی اس موقع پرملک قاسم راں،ملک ارشد راں،ملک جنید راں،ملک سمیر راں موجود تھے۔








































Visit Today : 57
Visit Yesterday : 445
This Month : 11708
This Year : 59544
Total Visit : 164532
Hits Today : 250
Total Hits : 824252
Who's Online : 8





















