ملتان (صفدربخاری سے) چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے ابھرتی ہوئی سرائیکی ،اردو کی معروف نوجوان شاعرہ نوشین فاطمہ سے ملاقات کی اور ان کو پھولوں کا گلدستہ دیا نوشین فاطمہ نے سرائیکی راہنما کا حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اپنی شاعری میں عورت اور مظلوم لوگوں کی زندگی کی عکاسی کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔اس موقع پر مہر مظہر کات نے کہا کہ نوشین فاطمہ سرائیکی وسیب کی ایک ذہین نوجوان شاعرہ ہیں جو اپنی شاعری کے ذریعے وسیب کا نام روشن کر رہی ہیں سرائیکی راہنما نے کہا کہ ہمارے وسیب میں نوجوان نسل میں ہر قسم کے ٹیلنٹ میں کمی نہیں ہے مگر حکومتی توجہ نہ ہونے کے وجہ سے وسیب کا زیادہ ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا ہے مہر مظہر کات نے کہا کہ حکومت ہمارے شعراء کرام کا ماہانہ وظیفہ جاری کرے تاکہ وہ اپنے فن میں مہارت سے کام کریں۔مہر مظہر کات نے کہا کہ ہمارے وسیب کے شعراء سمیت ہر طبقے کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ صرف ہمارے الگ سرائیکی صوبہ کے قیام میں ہے جس کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی