دستگیر فارم ہاؤس پر سالانہ عرس مبارک والدین ماجدین پیر محمد بابر فرید قادری خضری کے سلسلے میں عظیم الشان محفل نعت کا پروگرام ،، صدارت پیر محمد نوید فرید نقشبندی بخاری نے کی
ملتان: دستگیر فارم ہاؤس پر سالانہ عرس مبارک والدین ماجدین پیر محمد بابر فرید قادری خضری کے سلسلے میں ایک عظیم الشان محفل نعت کا پروگرام ہوا جس کی صدارت پیر محمد نوید فرید نقشبندی بخاری چشتی قادری نظامی صابری دامت برکاتہم العالیہ نے کی سٹیج پر پیر محمد نوید فرید نقشبندی بخاری چشتی قادری نظامی صابری دامت برکاتہم العالیہ الحاج محمد اویس رضا قادری پیر محمد بابر فرید قادری خضری قمر السلام ٹیپو پیر محمد افضل فرید چشتی قادری پیر محمد عدنان فرید چشتی علامہ فاروق خان سعیدی قاری ارشد نعیمی علامہ اسد عطاری فیض امام قمری شیخ عرفان محمود موجود دستگیر فارم ہاؤس پر سالانہ محفل میلاد بسلسلہ عرس مبارک والدین ماجدین پیر محمد بابر فرید قادری خضری منعقد ہوئی جس میں ملتان شہر کے علاؤہ لاہور سے نعت خواں اور عالم اسلام کے نام ور ثنا خواں الحاج اویس رضا قادری نے اپنے منفرد انداز میں نعت پیش کی محفل نعت کی صدارت ملک پاکستان کی عظیم شخصیت پاکستان کی پہچان پاکستان کی سب سے بڑی 100 من والی دیگ آستانہ فریدیہ کے سجادہ نشین پیر محمد نوید فرید نقشبندی بخاری چشتی قادری نظامی صابری دامت برکاتہم العالیہ نے کی اس موقع پر ملتان شہر کے علاؤہ ملک کے باہر سے بھی لوگ اس عرس مبارک میں شرکت کے لیے آئے قاری ارشد نعیمی نے تلاوت قرآن کریم سے محفل کا آغاز کیا اور حمد پیش کی اس کے بعد لاہور شہر کے مہمان نعت خواں اسد عطاری نے نعت پیش کی فیض امام قمری نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے الحاج اویس رضا قادری نے اپنی منفرد انداز میں نعت خوانی کی اور محفل کے ذوق میں اضافہ کیا الحاج اویس رضا قادری نے حمد و نعت کے بعد منقبت پیش کی اسی دوران پیر محمد بابر فرید قادری خضری کے بڑے صاحب زادے محمد احمد محمد شایان اور پیر عدنان فرید چشتی کے صاحب زادے محمد اذان کی دستاربندی پیر محمد نوید فرید نقشبندی بخاری چشتی قادری نظامی صابری دامت برکاتہم العالیہ اور الحاج محمد اویس رضا قادری پیر محمد بابر فرید قادری خضری نے کی پیر محمد بابر فرید قادری خضری نے اپنے بڑے صاحب زادے کو سجادگی عطا کی عرس مبارک کی اس محفل میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جس میں فاروق خان سعیدی،خالد عطاری، پیر آغا محمد علی، فرقان علی، مرزا ارشد القادری، رکن الدین ندیم حامدی، دانش ارشد، صوفی گلزار احمد نقشبندی،کلیم چنگیزی،چوہدری محمد اسلم،چوہدری عامر افضل،عبدالقیوم قریشی،یونس اقبال، غلام فرید قاری،قیصر راؤ عظمت،مدثر احمد رضا،پیر ارشاداللہ، سلمان سیف،ارسلان سیف سمیت سینکڑوں افراد نے محفل میں شریک ہوئے محفل کے احاطے کو پھولوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا محفل کے تمام افراد کو پیر محمد عدنان فرید چشتی نے ویلکم کیا اور تمام مہمانوں کو خوشبو لگائی گئی حضرت علامہ فاروق خان سعیدی صاحب نے محفل کے اختتام پر خصوصی دعا فرمائی اور خصوصاً ملک پاکستان کی سالمیت اور فلسطین کے لیے دعا فرمائی خصوصی طور پر پیر محمد نوید فرید نقشبندی بخاری چشتی قادری نظامی صابری دامت برکاتہم العالیہ کی صحت وتندرستی کی دعا فرمائی محفل کے اختتام پر لنگر کے بعد ہیر محمد بابر فرید قادری خضری نے محفل میں شریک تمام افراد کو خوبصورت قرآن کریم کا تحفہ دیا پیر محمد بابر فرید قادری خضری نے کہا کہ والدین ماجدین کے عرس مبارک جب تک زندگی قائم ہے بھرپور انداز سے مناتے رہیں گے اور دین کی تعلیم و تربیت ہمیشہ جاری رکھیں گے۔








































Visit Today : 57
Visit Yesterday : 445
This Month : 11708
This Year : 59544
Total Visit : 164532
Hits Today : 248
Total Hits : 824250
Who's Online : 8





















