ملتان :  پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے زونل چیئرمین رانا مظہر لطیف اور سیکریٹری جنرل الیاس سندھو نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت نے اگر کوئی حرکت کی تو ہماری فوج اس کو منہ توڑ جواب دے گی پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر بہترین صلاحیت رکھتے ہیں یہ پاک فوج ہی ہے کہ ہماری سرحدوں کی بہترین حفاظت کر رہی ہے اور ہم گہری نیند سو رہے ہیں ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکل آفس میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر دیگر عہدے داروں عثمان لیاقت راں ٖ راؤ اسلم ٖ شہزاد علی نے کہا کہ واپڈا کا مزدور بھارت کی ہر سازش کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان کو کسی بھی قسم کا خطرہ ہوا تو پوری قوم کے ساتھ واپڈا کا مزدور انڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا پاکستان پرامن ملک ہے ہم امن چاہتے ہیں اس لیے بھارت کو وارننگ دیتے ہیں کہ ہماری فوج پاکستان کا دفاع کرنا جانتی ہے اگر انڈیا نے جنگ کا سوچا تو واپڈا کا لاکھوں مزدور اور کڑوروں عوام پاک فوج کے ساتھ ہوگی اجلاس میں فلسطین کے مسلمانوں اور پاکستان کے استحکام کے لیے دعا کی گئی