پاک فوج زندہ باد ،مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مسلم لیگ ن ملتان کی جانب سے بہاولپور بائی پاس چوک پر ریلی نکالی گئی
ملتان (صفدربخاری سے) مسلم لیگ ن ملتان کے صوبائی حلقہ 221 کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ،مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں بہاولپور بائی پاس چوک پر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مسلم لیگ ن صوبائی حلقہ 221 کے صدر رانا عبدالغفار طالب نے کی،ریلی کے موقع پر مظاہرین نے بھارتی ابی جاحریت کے خلاف بھی نعرے بازی کی جبکہ ریلی میں رانا محمد سلطان،ایم رفیق چوہان،رانا گلزار احمد،رانا منظور،ابوبکر غفار طالب،رانا محمد گلزار، رانا محمد شبیر،کاشف علی،عدنان شاکر، رانا مبین،رانا پرویز ،قاری تصور ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر رانا عبدالغفار طالب نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او ائی سی مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف ذمہ دارانہ کردار ادا کرے جو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہادر فوج ہے جن کے ساتھ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے بھارتی آ بی جاحریت کی شدید مذمت کرتے ہیں بھارت نے وطن عزیز پاکستان کی طرف ذرہ برابر بھی میلی انکھ سے دیکھا تو پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔








































Visit Today : 57
Visit Yesterday : 445
This Month : 11708
This Year : 59544
Total Visit : 164532
Hits Today : 252
Total Hits : 824254
Who's Online : 8





















