ملتان میں ہاکی کے فروغ کے لیےعدنان نعیم ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام ایک دوستانہ میچ ہاکی گراونڈ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں کھیلا گیا
ملتان: ملتان میں ہاکی کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں عدنان نعیم ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام ایک دوستانہ میچ سٹی ہاکی کلب شجاع آباد اور کینٹ ہاکی کلب ملتان کے درمیان ہاکی گراونڈ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں کھیلا گیا جو کہ ایک ایک گول سے برابر رہا اس میچ کے مہمان خصوصی عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان میاں محمد ظفر اللہ بھٹی، صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان تھے ان کے ہمراہ عبدالسیعد ممبر کانگرس و کوچ پاکستان واپڈا میپکوملتان پروفیسر مختیار پرویز، محسن گیلانی بھی موجود تھے اس موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عدنان نعیم نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اس کے فروغ کےلیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگرم عمل ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو بہترین سہولیات فراہم کریں تاکہ ہم عالمی سطح پر اپنی ٹیم کومنظم اور مظبوط کرسکیں محمد ظفر اللہ بھٹی صدر ڈسڑکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان نے کہا کہ ایسوسی ایشن بہترین کوچز کی زیرنگرانی ملتان کے کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کررہی ہے اس لیے گراس روٹ لیول سے کام کا آغاز کیا ہے تاکہ آغاز سے ہی کھلاڑیوں کو تیار کیا جاسکے میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض دانش علی اور علی رضا نے سرانجام دیے








































Visit Today : 57
Visit Yesterday : 445
This Month : 11708
This Year : 59544
Total Visit : 164532
Hits Today : 237
Total Hits : 824239
Who's Online : 8





















